جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانجمن وفاقی اردو یونیورسٹی کا انتظامیہ کی بلیک میلنگ کیخلاف امتحانی عمل...

انجمن وفاقی اردو یونیورسٹی کا انتظامیہ کی بلیک میلنگ کیخلاف امتحانی عمل کے بائیکاٹ کا عندیہ

کراچی : انجمن اساتذہ وفاقی اردویونیورسٹی، اراکین سینٹ و اراکین سرچ کمیٹی کا انتظامیہ کی اساتذہ مخالف کاروائیوں پر ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں سلیکشن بورڈ کے خلاف ہونے والی سازش اور اساتذہ کو ہراساں وبلیک میل کیے جانے کی شدید مذمت کی گئی اور انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتکنڈے استعمال کرنے پر امتحانی عمل کے مکمل باۂیکاٹ کا الٹیمیٹم دے دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق 28 دسمبر بروز جمعرات شعبہ بین الاقوامی تعلقات عبدالحق کیمپس میں اساتذہ کا مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا ۔ جس میں انتظامیہ کی جانب سے سلیکشن بورڈ کے معاملے پر سابقہ شیخ الجامعہ, سابقہ رجسٹرار اور سابقہ ٹریژرار کو وضاحت طلبی کے خطوط جاری کرنے پر شدید مذمت کی گئی۔ اس قسم کے خطوط سلیکشن بورڈ کے خلاف سازش کے واضح ثبوت ہیں۔ اجلاس میں اساتذہ کوہراساں وبلیک میل کیے جانے کی شدید مذمت کی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے اوچھے ہتکنڈے استعمال کرنے، تنخواؤں اور ہاؤس سیلنگ کی عدم ادائیگی پر امتحا نی عمل کے مکمل باۂیکاٹ کا عندیہ دیا گیا۔

اجلاس میں اساتذہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور پر سابقہ شیخ الجامعہ، رجسٹرار اور ٹریژرار کو جاری وضاحت طلبی کے خطوط کو منسوخ کیا جائے۔ اساتذہ کو ہراساں کرنے سے باز رہا جائے۔ مکمل تنخواہ و پنشن اور ہاؤس سیلنگ کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ جزوقتی اساتذہ کے معاوضوں کی ادائیگی کی جائے۔اجلاس میں کہا گیا کہ اساتذہ اپنے جائز حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ہر اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ اگر انتظامیہ نے اساتذہ کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ کی تو اساتذہ مرحلہ وار احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہونگے۔

اجلاس میں گلشن اقبال کیمپس سے رکن سینٹ ڈاکٹر فرحان شفیق، صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس و سابقہ رجسٹرار ڈاکٹر صارم، رکن سرچ کمیٹی و صدرانجمن اساتذہ ڈاکٹر سید اخلاق حسین، رکن سرچ کمیٹی وجنرل سیکٹری انجمن اساتذہ جناب کاشف رفعت، جوائنٹ سیکریٹری انجمنِ اساتذہ ڈاکٹر عرفان ساجد، پریس سیکریٹری انجمنِ اساتذہ ڈاکٹر سدرہ شاہین نے شرکت کی۔

جبکہ عبدالحق کیمپس سےصدر شعبہ بین الاقوامی تعلقات و سابقہ رکن سرچ کمیٹی ڈاکٹر اصغر دشتی، سابقہ کنٹرولر ڈاکٹر رضوانہ جبین ، سابقہ ٹریژرار سید اقبال حسین نقوی ،سابقہ رکن سنڈیکٹ ڈاکٹر ممنون احمد خان، صدر شعبہ تجارت ڈاکٹر صبا زہرا، صدر شعبہ سندھی ڈاکٹر سیما ابڑو، ڈاکٹر نادیہ، ڈاکٹر علیزہ علی، ڈاکٹر بنش صدیقہ، سکندر بھنڈ، محترمہ سعدیہ پروین، فاروق کھتری، حاصل مراد، زین العابدین نے شرکت کی۔۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین