جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی جامعہ اردو کے VC کیلئے تلاش کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو...

وفاقی جامعہ اردو کے VC کیلئے تلاش کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہو گا

کراچی : وفاقی جامعہ اردو میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے تلاش کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہو گا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر مختار احمد ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طویل عرصہ بعد مستقل وائس چانسلر کی تقریری کیلئے قائم تلاش کمیٹی کا دوسرا و اہم اجلاس 12 جنوری کو منعقد ہو گا ۔ اجلاس تلاش کمیٹی کے کنونیئر ڈاکٹر مختار احمد کی سربراہی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل دفتر کراچی میں منعقد ہو گا ۔ تلاش کمیٹی کے دیگر ممبران کو اجلاس کے بارے میں بتا دیا گیا ہے ۔ تاہم ابھی تک اجلاس سے متعلق کوئی بھی ڈیٹا کسی ممبر کو فراہم نہیں کیا گیا ہے ۔

تلاش کمیٹی کا پہلا اجلاس 6 دسمبر 2023 کو منعقد ہوا تھا ۔ جس کے ٹائم لائنز کیمطابق وائس چانسلر کے پرپوزل کیلئے روزنامہ جنگ اور ڈان میں اشتہار 10 دسمبر کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد 29 دسمبر تک امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کی حتمی تاریخ دی گئی تھی ۔بعد ازاں تلاش کمیٹی کی قائم کردہ سب کمیٹی نے موصولہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل 5 جنوری کو مکمل کر لینا تھا ۔

ٹائم لائن تفصیلات کے مطابق 8 جنوری کو شارٹ لسٹ کردہ امیدواروں کے انٹرویوز کیلئے اجلاس منعقد کیا جانا تھا ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر کی تلاش کیلئے کمیٹی کا پہلا اجلاس اعلی تعلیمی کمیشن کے ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا تھا ۔ جس میں سرچ کمیٹی کی رکن نادرا پنجوانی شریک نہیں ہوئی تھیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے کینیڈا سے آن لائن شرکت کی تھی ۔ جب کہ تلاش کمیٹی کے کنونیئر ڈاکٹر مختار احمد و اراکین شاہد شفیق ‛ ڈاکٹر سید اخلاق حسین ‛ شیخ کاشف رفعت اور پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل شریک ہوئے تھے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین