کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے اسکول سربراہان، اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور والدین کی سہولت کیلئے صرف جماعت نہم 2023 کے نتائج کی اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد کمی کر دی ہے ۔
لہٰذا جو طلباء و طالبات جماعت نہم کے نتائج سے مطمئن نہیں ہیں وہ 500 روپے اسکروٹنی فیس کے ساتھ 11 جنوری سے 11 فروری 2024 تک اسکروٹنی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نتائج کی معلومات کے حوالے سے بھی بورڈ آفس میں 3 کاؤنٹرز بنا دیئے گئے ہیں جہاں پر نتائج کے حوالے سے ہر قسم کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔