منگل, دسمبر 3, 2024
صفحہ اولتازہ ترینہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی CEMB کے فنڈز جاری کر دیئے

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی CEMB کے فنڈز جاری کر دیئے

کراچی : اعلی تعلیمی کمیشن (HEC) نے جامعہ کراچی میں مرکز فضیلت علوم بحری حیاتیات (CEMB) کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ ایجوکیشن نیوز نے چند روز قبل سینٹر کے اساتذہ و ملازمین ی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی نشاندہی کی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق اعلی تعلیمی کمیشن (HEC) نے جامعہ کراچی میں مرکز فضیلت علوم بحری حیاتیات (CEMB) سینٹر آف ایکسیلینس میرین بیالوجی کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ مجموعی طور پر ایک کروڑ 69 لاکھ 28 ہزار 478 روپے جاری کیئے گئے ہیں ۔

اعلی تعلیمی کیمشن کی جانب سے جاری کردہ فنڈز کل بجٹ یعنی 6 کروڑ 77 لاکھ 9 ہزار روپے کا دوسرا کوارٹر ہے جو اکاونٹنٹ جنرل آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کر دیئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ تعلیمی خبروں کے پہلے پلیٹ فارم ایجوکیشن نیوز نے چند روز قبل مذکورہ ادارے میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے پروگرام کر کے نشاندہی کی تھی ۔ جس کے بعد اب ادائیگی کر دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سینٹر میں سابق وائس چانسلر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی کے بھتیجے پیر زادہ جمال رضا صدیقی نے 4 کروڑ روپے کے 10 پروجیکٹ لیئے اور 90 لاکھ روپے کے آلات لیئے تھے جن کو واپس جمع کرا کے اب تک NOC نہیں لیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین