Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی میں پہلی بار ورلڈ بینک کے اشتراک سے پروگرام

وفاقی اردو یونیورسٹی میں پہلی بار ورلڈ بینک کے اشتراک سے پروگرام

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر تاریخ میں پہلی بار Centre for excellence in environment and social framework capacity building program کا آغاز کرے گی۔

اردو یونیورسٹی کی عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری یونیورسٹی اور طلبہ کے لیے اہمیت کی حامل ہے اور ماحولیاتی استحکام اور سماجی ضروریات کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ ان خیالات کا اظہار اردو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے گلشن اقبال کیمپس، کراچی کے عطاء الرحمن ہال میں منعقدہ ورلڈ بینک کے ساتھ ہونے والے ابتدائی سیشن میں کیا۔

اس سیشن میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اس تعاون کا مقصد اردو یونیورسٹی میں ایک سینٹر آف ایکسی لینس (COE) قائم کرنا ہے جو ماحولیاتی پائیداری اور سماجی چیلنجوں کے اردگرد کے اہم مسائل کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

(COE) تحقیق، تعلیم اور اختراع کے مرکز کے طور پر کام کرے گا جو مارکیٹ کی طلب اور تعلیمی مہارت کے درمیان فرق کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ ورلڈ بینک کے وفد کے رکن عمران الحق سینئر سوشل ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داری پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور ہمارے معاشرہ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہمارے عزم کو واضح کرتی ہے۔

سینٹر آف ایکسی لینس کا قیام ماحولیاتی پائیداری اور سماجی تبدیلی کے میدان میں جدید تحقیق اور تعلیمی اقدامات کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کی بدولت استعداد کار میں اضافہ کے پروگرام، تحقیقی پروجیکٹس اور تعلیمی اقدامات تیار کیے جائیں جو معاشرہ کی مجموعی بہبود میں معاون ثابت ہوں گے۔

تقریب میں ڈاکٹر شبر رضا، ڈاکٹر حق نواز اور ڈاکٹر اصغر علی دشتی نے اردو یونیورسٹی کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس اور ٹیکنالوجی پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کا ایک معروف ادارہ ہے جو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور سماجی واقتصادی ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔ یہ ادارہ ملک میں تحقیق، جدت طرازی اور علمی فضیلت پر توجہ کے ساتھ پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سیشن میں ورلڈ بینک کے وفد میں عمران الحق، عرفان مرزا ، ثناء احمد، سارہ کھوکھر، امیر حسین نہال اور اشتیاق حسین شریک تھے۔

اردو یونیورسٹی کی نمائندگی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور، پروفیسر ڈاکٹر علی ویرسیانی، پروفیسر ڈاکٹر شبر رضا اور ڈاکٹر اصغر علی دشتی نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں ڈاکٹر رضوانہ جبیں، ڈاکٹر حق نواز، ڈاکٹر شاہد اقبال، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ، ڈاکٹر عمر، ڈاکٹر کمال حیدر، محمد دانش احسان اور بینش طارق بھی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین