منگل, اکتوبر 1, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسندھ گیمز کی افتتاحی تقریب SMB فاطمہ جناح گرلز کالج میں منعقد

سندھ گیمز کی افتتاحی تقریب SMB فاطمہ جناح گرلز کالج میں منعقد

کراچی : کراچی ریجن کے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مصطفیٰ کمال اور سندھ کالج گیمز کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کمیٹی کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر افشاں ناز نے ہفتہ کو 6th واں سندھ گیمز 2024 انٹرسٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کا ایس ایم بی فاطمہ جناح گورنمنٹ گرلز کالج میں افتتاح کیا ۔

اس موقع پر کراچی ریجن کے ڈائریکٹر کالجز پروفیسر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محکمہ کالج ایجوکیشن حکومت سندھ نے سندھ کالج گیمز 2024 منعقد کیا ہے تاکہ طلبہ و طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ جسمانی طور پر بھی تندرست اور حشاش بشاش رہیں ۔

چیئر پرسن ساؤتھ پروفیسر ڈاکٹر افشاں ناز نے کہا کہ طالبات اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنے آپ کی پہچان کروا سکیں اور اپنے ملک اور صوبے کا نام روشن کر سکیں ۔ کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مختلف کالجز نے تھرو بال کی میچز منعقد کیے ۔

چیئر پرسن ساؤتھ پروفیسر ڈاکٹر افشاں ناز نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز کالج کی ٹیم کو ٹرافی دی جبکہ زم زمہ گورنمنٹ گرلز کالج کی ٹیم کو بھی دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافی دی گئی۔ اس موقع پر ایس ایم بی فاطمہ جناح گرلز کالج کی پرنسپل نے کراچی ریجن کے ڈائریکٹر کالجز مصطفیٰ کمال اور چیئر پرسن ڈسٹرکٹ ساؤتھ پروفیسر ڈاکٹر افشاں ناز کو گلدستہ پیش کیا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین