کراچی : ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہفتہ کو ایگزیکٹیو ایجوکیشن کے تحت ’’ہاسپٹل مینجمنٹ اینڈ لیڈر شپ‘‘ کے پروفیشنل ڈپلومہ کے کامیاب انعقاد و اختتام پر تقریب منعقد کی گئی ۔ تقریب کے شرکاء ، ڈاکٹروں اور ہیلتھ پریکٹیشنرز کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد بھی منعقد کی گئی ۔
اس تقریب میں ڈپلومہ کے پہلے اور دوسرے بیچ میں اسناد کی تقسیم کے ساتھ ہی نئے بیچز کو استقبالیہ بھی دیا گیا ۔ انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ ہیلتھ منیجمنٹ کے اس پروفیشنل ڈپلومہ میں بڑے پیمانے پر مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹرز نے شمولیت اختیار کی تھی ۔
اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ آئی بی ایچ ایم ڈاکٹر آفتاب علی مکھی ، ڈائریکٹر آئی بی ایچ ایم ڈاکٹر اظہار حسین اور ہیلتھ اینڈ کارپوریٹ ٹرینر یاسر ہاشمی و دیگر نے اس ایگزیکیٹیو ایجوکیشن کے حوالے سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔
ادارے کے فعال ملازمین کی خدمات کو سراہا گیا اور مستقبل میں اس نوعیت کے مزید ایگزیکٹو پروگرامز کروانے کی گزارشات بھی پیش کی گئیں ۔ پروگرام کے اختتام پر ظہرانے سے پہلے ٹرینرز اور مہمانِ خصوصی کو اعزازی مومینٹو پیش کیے گئیے ۔