ہفتہ, جولائی 27, 2024
صفحہ اولNewsڈاکٹر امجد سراج میمن کیلئے ستارہ امتیاز کا اعزاز

ڈاکٹر امجد سراج میمن کیلئے ستارہ امتیاز کا اعزاز

کراچی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور لیاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن کو حکومت پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ ستارہ امتیاز کے لئے نامزاد کر دیا ہے ، انہیں ستارہ امتیاز کا اعزاز گورنر ہائوس کراچی میں دیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر امجد سراج میمن کو حکومت پاکستان کی جانب سے سائنس کے شعبہ میں پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں صدر مملکت نے 14 اگست 2023 کو ستارہ امتیاز کا قومی اعزاز سے نوازنے کی منظوری دی تھی ۔

جس کے بعد 23 مارچ 2024 کو یوم پاکستان کے موقع پر قومی تقریب برائے تقسیم اعزازات میں گورنر ہائوس کراچی میں انہیں ستارہ امتیاز کے اعزاز سے مزین کیا جائے گا ۔جس کے بعد وہ اپنے نام کے ساتھ باقاعدہ ستازہ امتیاز یا S.I لکھ سکیں گے ۔

اس حوالے سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی فکلیٹی ، انتظامیہ سمیت دیگر دوستوں کی جانب سے مبارک باد دی جا رہی ہے ۔ اور حکومت کے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین