اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکیڈیٹ کالج کوہلو بلوچستان کے 43 رکنی طلباء کے وفد کا پارلیمنٹ...

کیڈیٹ کالج کوہلو بلوچستان کے 43 رکنی طلباء کے وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

اسلام آباد  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے کیڈیٹ کالج کوہلو کے 43 رکنی طالبعلموں کے وفد نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

ایوان بالاء کے اعلی حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا۔وفد کو ایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور فکشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں وفدنے دلچسپی کا اظہار کیا اور ایوان بالاء کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین