اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولNewsڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی ادارے میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں : ایمپلائز...

ڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی ادارے میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں : ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن

کراچی : جامعہ کراچی ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں لیو انکیشمنٹ اور عید الاونس بارے اہم فیصلے کیئے ہیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گریڈ ایک تاسولہ کا لیوانکیشمنٹ چار دہائیوں سے سنڈیکیٹ اور پھر اس کے بعد سینیٹ سے بھی منظور شدہ ہے جس کے عوض ملازمین جامعہ کی ایک ماہ کی چھٹی کی کٹوتی ہوتی ہے۔ چار دہائیوں سے ملنے والے لیوانکیشمنٹ کو فنڈز فراہمی سے مشروط کیا جا رہا ہے جبکہ گریڈ ایک تا سولہ کے لیوانکیشمنٹ کی ادائیگی کے لئے فنڈز کی موجودگی کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ گریڈ ایک تاسولہ کا لیوانکیشمنٹ / عیدالاؤنس فنڈ سے مشروط نہیں جبکہ گریڈ 17 اور اس سے زائد کا لیوانکیشمنٹ / عید الاؤنس فنڈ سے مشروط ہے۔

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے عید الاؤنس کے اجراء کے لئے یکم فروی 2024 ء کو شیخ الجامعہ ایک خط جمع کرایا اور اس حوالے سے ایک درجن سے زائد ملاقاتیں بھی کیں اور ان تمام ملاقاتوں کے دوران کبھی بھی شیخ الجامعہ نے عید الاؤنس/ لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی کا منع نہیں کیا، لیکن 26 مارچ 2024ء کو دوران ملاقات شیخ الجامعہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے فنڈ کے سلسلے میں ملاقات ہونی ہے جس میں ایک ارب کی اضافی گرانٹ ملنے کا امکان ہے۔

اگرچہ فنڈ زکی فراہمی کو یقینی بنانا ڈائریکٹر فنانس کی ذمہ داری ہے مگر موجودہ ڈائریکٹر فائنانس یہ ذمہ داری ادا کرنے سے قاصر ہے جبکہ یہ تنخواہ اسی چیز کی لیتے ہیں اور اب وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی پالیسی سے تو لگتا ہے کہ وہ جامعہ میں انارکی پھیلانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور جامعہ کراچی کو اس نہج پر پہنچانے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔

فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ملازمین جامعہ کی نہیں بلکہ انتظامیہ اور بالخصوص ڈائریکٹر فائنانس کی ہے۔ واضح رہے کہ ملازمین جامعہ کو پور اسال لیوانکیشمنٹ / عید الاؤنس کا انتظار رہتا ہے جسے فنڈز سے منسوب ٹالنا ملازمین جامعہ کی مجبوریوں کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

ہمیں ملازمین جامعہ میں پائی جانے والی بے چینی اور غصہ کا بخوبی علم ہے اور ان کا غصہ جائز بھی ہے لیکن ملازمین جامعہ کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ منتخب ایسوسی ایشن ملازمین کے حقوق کے لئے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ ہر اس فورم سے رابطے میں ہے جہاں سے ملازمین کے حقوق کی فراہمی میں مدد مل سکتی ہے ۔اس ضمن میں جلد ہی ملازمین جامعہ کا اجلاس بلایا جائے گا اور ایک یک نکاتی ایجنڈے لیوانکیشمنٹ پر تمام گروپوں اور ملازمین جامعہ کی رائے اور مشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین