کراچی : سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (SMUTA) نے فیکلٹی ممبران کو دھمکیاں دینے اور بد اخلاقی کی مذمت کرتی ہے۔
سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (SMUTA) کے معزز فیکلٹی ممبران کے خلاف حالیہ دھمکیوں اور بد اخلاقی کی شدید مذمت کرتی ہے۔ اس طرح کے واقعات متعدد بار رونما ہوچکے ہیں اور حالیہ مہینوں میں فیکلٹی ممبران کو اس طرح کی دھمکیاں دی گئی ہیں، جو کہ یونیورسٹی میں بد اخلاقی، جان کو خطرہ، اور مظالم کا نشانہ بنانے کو فروغ کیا جا رہاہے۔
یہ انتہائی تشویش ناک ہے کہ دفاتر کے اندر معزز فیکلٹی ممبران کو درپیش جان کو لاحق خطرات اور بد اخلاقی کی کارروائیاں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں ۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف تعلیمی ادارے کے تقدس کو پامال کرتے ہیں بلکہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور ملازمین کی جان و مال کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے بھی اہم خطرات کا باعث ہیں۔
سموٹا کا نصب العین ہے کے یونیورسٹی کے اندر تمام ملازمین کے ساتھ مساوی سلوک اور احترام ہونا چاہیے۔ کسی بھی فرد کو دھمکی یا بد اخلاقی کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، چاہے وہ یونیورسٹی کا ملازم عہدے میں کسی بھی مقام پر کیوں نہ ہو ۔

SMUTA افسوس کے ساتھ اس بات پر اپنی تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ SMIU کی مجاز اتھارٹی نے نوٹس جاری کرنے اور اس طرح کے سنگین مسائل پر کارروائی کرنے میں کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں کی ہے۔ ایسے حالات کو مؤثر طریقے سے حل کرنے میں ناکامی نہ صرف فیکلٹی ممبران کی حفاظت کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ یونیورسٹی کے مجموعی ماحول سے بھی سمجھوتہ کرتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ مجاز اتھارٹی SMIU کے اندر اساتذہ کی جان کو لاحق خطرات، بد اخلاقی، اور مظالم سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کو دور کرنے کے لیے فعال اقدامات کرے۔ ہم اس پر زور دیتے ہیں کہ وہ تمام ملازمین کے لیے پیشہ ورانہ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کو ترجیح دیں تاکہ کوئی بھی ملازم یونیورسٹی میں خود کو غیر محفوظ محسوس نہ کرے۔
SMUTA سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبران کے حقوق اور بہبود کے تحفظ کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ہم مجاز اتھارٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک کمیٹی بنائے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے اور شفافیت اور منصفانہ فیصلوں کو یقینی بنائے۔ اگر مجاز اتھارٹی ان خدشات کو دور کرنے میں ناکام رہتی ہے تو سموٹا پرامن احتجاج کرنے اور دیگر فورمز پر ہماری آواز اٹھانے کا جمہوری حق محفوظ رکھتی ہے ۔

