ہفتہ, مئی 11, 2024
صفحہ اولNewsجامعہ کراچی : انجمن اساتذہ کا ایمپلایز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حمایت...

جامعہ کراچی : انجمن اساتذہ کا ایمپلایز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی حمایت کا اعلان

کراچی : جامعہ کراچی کا انتظامی و مالی بحران بڑھتا چلا جا رہا ہے اور ہر گزرتا دن جامعہ کو تباہی کے دہانے کے قریب کر رہا ہے ۔ ان حالات میں آج ایمپلایز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا تاریخی اجلاس منعقد ہوا جس میں جامعہ کے بڑھتے ہوئے مالی و انتظامی بحران پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کے بنیادی مالی حقوق کی عدم ادائیگی پر مورخہ 29 اپریل بروز پیر سے تمام انتظامی امور کی ادائیگی کے بائیکاٹ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بات سب کے علم میں ہے کہ انجمن اساتذہ گذشتہ پیر سے شام کی تدریس کا انتہائی کامیابی سے بائیکاٹ جاری رکھے ہوئے ہے اور مطالبات پورا نا ہونے پہ بائیکاٹ کے دائرہ کو وسیع کرنے کا بھی سوچا جا رہا ہے ۔ لہذا اس صورتحال میں انجمن اساتذہ یہ سمجھتی ہے کہ ایمپلائر ایسوسی ایشن کی جانب سے انتظامی امور کا بائیکاٹ درست سمت میں ایک قدم ہے۔

جامعہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس وقت یک زبان ہو کر اپنے جائز حقوق کے لیے ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔ لہذا انجمن اساتذہ اس بائیکاٹ کا نا صرف خیر مقدم کرتی ہے بلکہ مکمل حمایت کا یقین بھی دلاتی ہے۔

انجمن اساتذہ امید کرتی ہے کہ ارباب اختیار جامعہ کے بڑھتے ہوئے سنگین مالی بحران کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جامعہ کے تمام ملازمین و اساتذہ کے جائز حقوق کی ادائیگی کو ممکن بنائیں گے۔ انجمن اساتذہ تمام اساتذہ و غیر تدریسی عملہ کو یقین دلاتی ہے کہ ملازمین جامعہ کے جائز حقوق کے حصول تک اس جدوجہد میں انجمن اساتذہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین