اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولNewsٹیچرز ایسوسی ایشن SMIU کے صدر کی اساتذہ اور ملازمین کو انتقامی...

ٹیچرز ایسوسی ایشن SMIU کے صدر کی اساتذہ اور ملازمین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کی مذمت

کراچی : سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (SMUTA) کے صدر محمد امین چھجرو نے فیکلٹی ممبران اور ملازمین کے خلاف حالیہ انتقامی کارروائیون اور تشدد کے حالیہ واقعات کی سخت مذمت کی ہے۔

صدر نے من گھڑت چارج شیٹس، تنخواہوں میں بلاجواز کٹوتیوں، بلاجواز وضاحتی لیٹرز، ہراساں کرنے، وارننگ لیٹرز اور یونیورسٹی ملازمین کو نشانہ بنانے والی من گھڑت انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ واقعات فیکلٹی اور ملازمین کے ساتھ زیادتی اور انتقامی کاروائیوں کے خلاف یوم سیاہ منانے کے ردعمل میں پیش آئے۔

صدر نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ انتقامی کاروائیوں اور خوفزدا واقعات نے فیکلٹی ممبران اور عملے میں عدم تحفظ کی فضا پیدا کر دی ہے اور ان کی کارکردگی اور یونیورسٹی کی ترقی کو براہ راست متاثر کیا ہے۔ صدر اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مخلصانہ کوششوں کے باوجود بہتر کام کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے مسائل کو حل کرنے کے لیے انتظامیہ صورتحال پر سنجیدہ نہیں۔ فیکلٹی ممبران اور ملازمین کی شکایات اس سطح تک بڑھ گئی ہیں جس سے فیکلٹی، طلباء اور والدین متاثر ہوئے ہیں۔

صدر چھجرو نے یونیورسٹی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کرے اور اساتذہ اور ملازمین کے خلاف جاری کردہ تمام انتقامی کاروائیوں کو کالعدم قرار دے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان شکایات کو حل نہ کرنے کی صورت میں کیمپس میں اور پریس کلب پر احتجاج کیا جائے گا۔

مزید، صدر نے سیاسی عناصر کے ملوث ہونے اور انتظامیہ کی حمایت یافتہ من گھڑت انکوائریوں کی شکایت کی، یونیورسٹی کی قیادت پر زور دیا کہ وہ سب کے لیے مساوات اور انصاف کے اصولوں کو برقرار رکھے۔ وہ وائس چانسلر کے دفتر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان مسائل کو حل کریں اور تعلیمی ترقی کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دیں۔

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد امین چھاجرو اور کابینہ کے اراکین ہر قسم کے ظلم و زیادتی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور وائس چانسلر پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان معاملات کو حل کرنے کو ترجیح دیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین