اتوار, دسمبر 1, 2024
صفحہ اولNewsوفاقی جامعہ اردو کے رجسٹرار محمد صدیق کو عہدے سے ہٹا دیا...

وفاقی جامعہ اردو کے رجسٹرار محمد صدیق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی میں متنازعہ رجسٹرار محمد صدیق کو ہٹا کر رجسٹرار کی اضافی زمہ داری شعبہ کیمیا کے اسسٹنٹ پروفیسر ساجد جہانگیر کو دے دی گئیں ۔ ساجد جہانگیر اس سے قبل بھی بحثیت رجسٹرار اپنی زمہ داریاں بغیر کسی گروپ کے چلا چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایک گروپ کی پشت پناہی کی وجہ سے متنازعہ دور گزارنے کے بعد شعبہ کمپیوٹر کے اسسٹنٹ رجسٹرار محمد صدیق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پر رجسٹرار کی اضافی ذمہ داریاں شعبہ کیمیا کے اسسٹنٹ پروفیسر ساجد جہانگیر کو دے دی گئی ہیں ۔

اس کے لئے شیخ الجامعہ کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے باقاعدہ مجاریہ نمبر 1815/2024 جاری کر دیا ہے اور محمد صدیق کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ساجد جہانگیر حوالے کر دیں ۔

اس فیصلے کے بعد وفاقی جامعہ اردو کے بیشتر اساتذہ ، ملازمین نے شیخ الجامعہ سے اظہار تشکر بھی کیا ہے کہ انہوں نے آنے کے بعد کم از کم ایک تو اچھا فیصلہ کیا ہے ۔ اساتذہ اور ملازمین نے امید ظاہر کی ہے کہ ساجد جہانگیز حسب سابق غیر متنازعہ اور تمام گروپس کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین