جمعہ, مئی 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسپلا کا حکومت سندھ سے پارٹی منشور کیمطابق اساتذہ کے مسائل حل...

سپلا کا حکومت سندھ سے پارٹی منشور کیمطابق اساتذہ کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ

کراچی : حکومتِ سندھ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی وعدے کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت ہاؤس رینٹ، کنوینس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کرے ۔ سپلا

سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن (سپلا) نے وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ سندھ ،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں اور ساتھ ہی ہاؤس رینٹ، کنوینس الاؤنس اور میڈیکل الاؤنس میں بھی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ آسمان کو چھوتی ہوئی مہنگائی میں سب سے زیادہ پریشان سرکاری ملازمین ہیں ۔ سرکاری ملازمین کو جو ہاؤس رینٹ دیا جاتا ہے اس میں دو کمرے کا مکان بھی نہیں مل سکتا، کنوینس الاؤنس کی رقم چنگچی رکشہ سے سواری کے لیے بھی نا کافی ہے اور اسی طرح میڈیکل الاؤنس کی رقم سے تو مہینے بھر کے لیے پینا ڈول اور کھانسی کی دوائی بھی نہیں لی جا سکتی۔

لہٰذا حکومتِ سندھ اُن سرکاری ملازمین کی طرف خاص توجہ کرے جن کو یوٹیلٹی الاؤنسز یا سال میں کسی بھی قسم کا کوئی خصوصی الاؤنس نہیں دیا جاتا۔ سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ بہت جلد دیگر سرکاری ملازمین کی ایسوسی ایشنز اور یونینز کا اجلاس طلب کر کے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

سپلا کے مرکزی صدر منور عباس، سیکریٹری جنرل پروفیسر شاہجہاں پنھور، دیگر مرکزی رہ نماؤں سيد عامر علی شاہ، پروفيسر الطاف کھوڑو، پروفیسر مشتاق پھلپوٹو، پروفیسر نجیب لودھی، پروفیسر عصمت جہاں، سید جڑيل شاہ، پروفیسر لعل بخش کلہوڑو، حميدہ ميربحر، خرم رفیع، رسول قاضی،محمد عدیل خواجہ، غفران اللہ بلوچ، شبانہ افضل، پروفیسر آصف منیر، زکیہ ٹالپر، سانول گھوٹو، عبدالرشید ٹالانی، حسن میر بحر، نہال اختر، ملھار سندھی، احمد علی خان، ندیم احمد، حسین، محمد حامد، محمد جمال، نوید خان، عبدالرشید مغل، محمد ہارون، آمنہ مقبول، شفق زہرا، سلطانہ سومرو، عدنان اللہ، اقبال انصاری، محمد نعمان لاری و دیگر حکومت سے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات کو تسلیم کیا جائے تاکہ تاکہ اساتذہ برادری بھی سکون کا سانس لے سکے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین