ہفتہ, مئی 18, 2024
صفحہ اولNewsجامعہ کراچی پاکستان اسٹڈی سینٹر میں 4 روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

جامعہ کراچی پاکستان اسٹڈی سینٹر میں 4 روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

کراچی : جامعہ کراچی کے اندر قائم پاکستان اسٹڈی سینٹر میں گیلپ، جامعہ ہمدرد ، جامعہ کراچی اور اتالیق فاؤنڈیشن کی اشتراک سے چار روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد محمود عراقی نے ورکشاپ میں شرکت کی ۔

شیخ الجامعہ نے شرکاء انتظامیہ اور پاکستان اسٹڈی سینٹر کے تدریسی اور غیر تدریسی تمام اسٹاف کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ تقریب میں گیلپ کے چئیرمن اور پروگرام کنڈکٹر ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی، سلطان چاؤلہ ، ڈین فیکلٹی آف آرٹس ڈاکٹر شائستہ تبسم ، پاکستان اسٹڈی سینٹر کی انچارج ڈاکٹر ارم مظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔نظامت کے فرائض سینٹر کی استاد صدف مسعود نے انجام دئیے ۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر خالد محمود عراقی نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور اعزازئیے تقسیم کئے ، شرکاء کے اعزائیے میں تعاون سلطان چاؤلہ نے کیا ۔ کراچی کی مختلف جامعات کے اساتذہ کرام نے بطورِ مبصر گاہے گاہے اس ورکشاپ میں شرکت کی ۔

اتالیق فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والی ٹیم کے سربراہ شہزاد قمر اور ورکشاپ کی پوری ٹیم نے سینٹر کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملے سب کی خدمات کو سراہا ، اور پاکستان اسٹڈی سینٹر جامعہ کراچی نے ورکشاپ کا انعقاد کرنے پر اتالیق فاؤنڈیشن کی ٹیم سمیت گیلپ چئیرمن ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی اور ان کی ٹیم کے ساتھ دوطرفہ تعاون
اور خدمات پر اظہار تشکر کیا ۔

مبصرین ،شرکاء اور انتظامیہ کے مطابق شہر کراچی میں علمی و تحقیقی حوالے سے یہ ورکشاپ ایک اچھی پیش رفت تھی اور اس طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد قوموں کی تاریخ کو زندہ رکھتے ہوئے ان کی ترقی کا محرک بھی بنتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین