جمعہ, مئی 17, 2024
صفحہ اولNewsپاکستان شریعت کونسل کی کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں سے متعلق قانون سازی...

پاکستان شریعت کونسل کی کشمیر اسمبلی میں قادیانیوں سے متعلق قانون سازی پر مسلمانوں کو مبارک باد

اسلام آباد : پاکستان شریعت کونسل کا آزاد کشمیر اسمبلی میں ختم نبوت اور قادیانیوں کے حوالے سے قانون سازی پر تمام ممبران اسمبلی بالخصوص مولانا پیر مظہر سعید شاہ کو خراج تحسین ۔

 آزاد کشمیر اسمبلی میں ختم نبوت اور قادیانیوں کے حوالے سے قانون سازی پر تمام ممبران اسمبلی بالخصوص مولانا پیر مظہر سعید شاہ کو خراج تحسین امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی، جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی، سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرؤف محمدی نے آزاد کشمیر اسمبلی میں ختم نبوت اور قادیانیوں کے حوالے سے قانون سازی پر تمام ممبران اسمبلی بالخصوص مولانا پیر مظہر سعید شاہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں قادیانیوں کی الگ ووٹر لسٹ اور صدر و وزیر اعظم آزاد ریاست کے حلف نامے میں عقیدہ ختم نبوت کے اظہار کے الفاظ کی شمولیت خوش آئند ہے جو مسلمانان آزاد کشمیر کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔

اس حوالے سے مولانا پیر مظہر سعید شاہ نے مثالی کردار ادا کرتے ہوئے تاریخ میں اپنا نام رقم کروا دیا ہے جس پر نہ صرف وہ بلکہ تمام ممبران اسمبلی مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

پاکستان شریعت کونسل کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آزاد ریاست جموں و کشمیر کی اسمبلی نے ہمیشہ ختم نبوت کے قوانین کے حوالے سے قابل تحسین کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے قوانین پر عملدرآمد بھی ضروری ہے اور منکرین ختم نبوت کو ان قوانین کا پابند بنانا بھی ضروری ہے امید ہے اس حوالے سے بھی آزاد کشمیر حکومت راست اقدام اٹھائے گی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین