جمعرات, مئی 16, 2024
صفحہ اولNewsوفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کی جامعہ کراچی کے اساتذہ و...

وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کی جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کی حمایت

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے کراچی یونیورسٹی اساتذہ ملازمین کی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ، عید الاؤنس، واجبات، ترقیوں کے عمل میں رکاوٹیں دور کی جائیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی کراچی یونیورسٹی میں جاری ملازمین کی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے ۔

ایک بیان میں ڈاکٹر اصغر دشتی، سابق رکن سنڈیکیٹ ڈاکٹر ممنون احمد خان، سابقہ صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر اقبال نقوی، صدر شعبہ اردو ڈاکٹر یاسمین سلطانہ اور ڈاکٹر رضوانہ جبیں اور سابق صدر. انجمن اساتذہ ڈاکٹر فیصل. جاوید نے کہا ہے کہ گزشتہ. دو ہفتوں سے اساتذہ کلاسز کا بائیکاٹ اور ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کر رہے ہیں کراچی یونیورسٹی انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔

یونیورسٹی کی انتظامیہ مسائل کا حل نہیں نکال رہی ، تنخواہوں اور واجبات و ترقیوں کا عمل گزشتہ چار سال سے اردو یونیورسٹی کا بھی مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ وقت آ گیا ہے کہ کراچی کی سطح پر جامعات مل کر جدوجہد کا آغاز کریں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین