جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولUncategorizedمیٹرک کے امتحانات میں 147 امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

میٹرک کے امتحانات میں 147 امیدوار نقل کرتے پکڑے گئے

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت سالانہ امتحانات جاری ہیں۔جمعہ کے روز صبح کی شفٹ میں دہم جماعت انگریزی (پرچہ دوم) اور دوپہر میں دہم جماعت کے علم شہریت (پرچہ اول)، علم بدن وحفظان صحت (پرچہ اول)، تاریخ ہند و پاکستان (پرچہ اول) غذا اور تغذیہ (نظری) (پرچہ اول)، کمپیوٹر اسٹیڈیز اختیاری (پرچہ اول) نظری ہوا۔

صبح کی شفٹ میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول بلاک 6گلشن اقبال، شاہین پبلک اسکول (بوائز) گلشن اقبال اور مونٹیسوری بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گلشن اقبال امتحانی مراکز کے دورے کئے گئے۔ ان امتحانی مراکز پر کشادہ کمرے، پینے کے پانی اور اچھے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مختلف ویجلینس ٹیم اور بورڈ افسران نے کئی امتحانی مراکز کئے دورے کئے۔ آج بورڈ کے شکایتی سیل میں بورڈ کے افسران اور ویجلینس ٹیم نے 147 کیسز رپورٹ کئے جن میں 6 موبائل فون بھی شامل ہیں جبکہ اصل امیدوار کی جگہ 4 فرد بھی نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ کے حب آفیسر نے جی بی ایس ایس لیاری سے اصل امیدوار کی جگہ 1امیدوار پکڑا جبکہ 2 امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے اور 1 امیدوار کاپی لے کر فرار ہو گیا، ابراہیم علی بھائی گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 2 امیدوار، سیمول پبلک اسکول اورنگی ٹاؤن سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 2 امیدوار، رخشندہ پبلک اسکول اورنگی ٹاؤن سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 3 امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول ابراہیم حیدری گلشن حدید سے بورڈ کے حب آفیسر نے 7 امیدوار اور دی سرمد سیکنڈری اسکول گلشن حدید سے 7 امیدوار پکڑے گئے ۔

فیلکن گرامر اسکول ایف بی ایریا سے اصل امیدوار کی جگہ 1 امیدوار پکڑا، ہل ٹاؤن پبلک اسکول قصبہ سے حب آفیسر نے 2 امیدوار، نیشنل سیکنڈری اسکول منگھو پیر سے حب آفیسر نے 16 امیدوار، اقبال پبلک اسکول نیو کراچی سے 2 امیدوار سے نقل کا مواد اور ایک عدد موبائل فون، دی اسٹینڈرڈ سیکنڈری اسکول نارتھ کراچی سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 1میدوار، ایس آر سیکنڈری اسکول شاہ فیصل کالونی سے حب آفیسر نے 2 امیدوار پکڑے گئے ۔

جی بی ایس ایس لیاری سے حب آفیسر نے 24 امیدوار،گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول موسیٰ لین لیاری سے حب آفیسر نے 5 امیدوار سے نقل کا مواد اور موبائل فون برآمد، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبرایک لیاری سے حب آفیسر نے 9 امیدوار، آفتاب انگلش ہائر سیکنڈری اسکول کورنگی سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے 18 امیدوار، پرنس انگلش اسکول لانڈھی سے حب آفیسر نے 16 امیدوار پکڑے گئے ۔

اسی سینٹر سے ویجلینسر آفیسر نے بھی 10 امیدواروں کو پکڑا، کے ایم سی الفتح بوائز سیکنڈری اسکول شیر شاہ سے حب آفیسر نے 5 امیدوار، گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول جٹ لائن صدر سے ویجلینس ٹیم نے 1 امیدوار اور محمد حسین گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے حب آفیسر نے 4 امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پکڑا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین