منگل, دسمبر 10, 2024
صفحہ اولNewsکراچی یونیورسٹی جنرل باڈی اجلاس کا کورم مکمل نہ ہو سکا

کراچی یونیورسٹی جنرل باڈی اجلاس کا کورم مکمل نہ ہو سکا

کراچی : کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کا جنرل باڈی اجلاس پونے بارہ شروع ہوا ، اجلاس کی خاص بات انٹرنیشنل سینٹر آف کیمیکل سائنسز ICCBS کے اساتذہ کی بھرپور تعداد میں شرکت تھی ، جس پر حاضرین نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا ۔

کافی دیر تک ICCBS میں سابقہ ڈائرکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی ظلم و ستم ، جن کی دوسری بار ریٹائرمنٹ بعد تعیناتی کل دو روزہ ہڑتال اور کورٹ آرڈر پر ختم ہوئی ، پر گفتگو ہوئی ۔ پھر لیوانکیشمنٹ، ایرئیرز ، ریفربیک، اسکروٹنی ، ایوننگ بلز اور اپلائیڈ فزکس کے نصیر احمد اور میرین بیالوجی کے ڈاکٹر منور رشید کی ایک سال سے بند تنخواہ پر اساتذہ نے صدر کٹس اور ان کی کابینہ سے سوالات کیے ۔

ڈاکٹر ریاض کے مطابق قریب ایک بجے تک صدر کٹس کسی سوال اور چھ ماہ کی کارکردگی پر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور ہر تھوڑی دیر بعد اپنی ہی بلائی گئی جنرل باڈی کا کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کرتے رہے ۔ یہ تعجب خیز بات تھی کہ جب ایک بجے 180 اساتذہ جمع ہو چکے تھے اور ان کے حاضری بھی ریکارڈ ہو چکی تھی تو اس وقت بھی کٹس کے صدر اور سیکریٹری اجلاس کا باقاعدہ آغاز کرنے سے انکار کرتے رہے ۔

ڈاکٹر ریاض کے مطابق بہت واضع تھا کہ یہ جنرل باڈی رواں سمسٹر کے آخری روز رکھنے اور کورم تسلیم نہ کرنے کا مقصد دراصل قرار دادوں سے اجتناب تھا ، جن میں یونیورسٹی انتظامیہ کی اساتذہ و ملازمین دشمن اور ICCBS میں وائس چانسلر کی کورٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر انجمن اساتذہ کے موقف کو پیش کرنے سے انکار تھا ۔

اساتذہ حیران تھے کہ کیسے قیادت دو گھنٹے اجلاس کے باوجود اجلاس کو تسلیم کرنے سے انکاری تھی ۔ انجمن اساتذہ کی موجودہ قیادت ایک بے عمل اور لاچار قیادت بن چکی ہے ۔ یہ مسلسل کٹس کے آئین کی خلاف ورزی کر کے موجودہ وائس چانسلر کا دفاع کر رہی ہے ۔ لیکن اساتذہ متحد ہیں اور بہت جلد ایک بھرپور دستخطی مہم کے زریعہ ریکوزٹ جنرل باڈی طلب کر کے اساتذہ کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کا آغاز کریں گے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین