کراچی : بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے رجسٹرار کے پی اے آغا عدنان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ آغا عدنان کے اوپر ایک وقت پر دو سرکاری نوکریاں کرنے کا الزام تھا ۔
تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے رجسٹرار کے پی اے آغا عدنان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ، آغا عدنان کے اوپر ایک وقت پر دو سرکاری نوکریاں کرنے کا الزام تھا ، جن میں ایک لیاری یونیورسٹی میں اور دوسری کے ایم سی کے سرکاری اسکول میں نوکری کرنے کا الزام تھا ۔
اس کے ساتھ ساتھ آغا عدنان رجسٹرار آفس میں یونورسٹی کے ملازمین کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا الزام بھی تھا ، آغا عدنان جامعہ کے اندر بہت ساری مالی بدعنوانی میں بھی ملوث تھے ۔ کچھ الزام ان کے اوپر ثابت بھی ہوئے ۔
حال ہی میں آغا عدنان کے اوپر یہ الزام بھی عائد ہوا ہے کہ انہون نے ایوننگ پروگرام کی ایک خاتون طالبہ کو رجسٹرار آفس میں رجسٹرار کی غیر موجودگی میں بلایا اور ایک استاد کے خلاف ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا ، یہ معاملہ پہلے ہی ایک کمیٹی کے پاس ہے تو آغا عدنان کا یہ عمل طلبہ کو پریشرائیز کرنے کے مترادف ہے ۔