منگل, جون 25, 2024
صفحہ اولتازہ ترینڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول کے تحت نجی سکولوں میں پیغام پاکستان مہم کا...

ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکول کے تحت نجی سکولوں میں پیغام پاکستان مہم کا آغاز کر دیا گیا

کراچی : ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کیجانب سے روز ایجوکیشنل سوسائٹی لیاری کے تعاون سے روز ایجوکیشنل پوائنٹ میں پیغام پاکستان کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا جس میں لیاری سے تعلق رکھنے والے نجی اسکولوں کے طلبہ اساتذہ اور اسکائوٹس نے شرکت کی ۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی ممتاز مذہبی اسکالر و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن و نائب مہتمم جامعہ الصفہ علامہ مفتی محمد زبیر تھے ۔ پاکستان یکجہتی کونسل کے رہنما مفتی عبدالقادر جعفر ، علامہ قاری سجاد تنولی اور معراج صدیقی اس پروگرام کے معزز مہمانان تھے ۔

مفتی محمد زبیر نے اپنے خطاب میں پیغام پاکستان کا فلسفہ وضاحت کے ساتھ پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ مذہب، فرقہ واریت ، علاقا ئی وابستگی، رنگ و نسل سے بالا تر ہوکر اس ملک کے امن ، استحکام اور ترقی کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بیرون ملک ہمارا تشخص بہتر ہو سکے، ہ میں ملک و ملت کے خلاف کسی بھی منفی پروپگینڈہ کا حصہ ہر گز نہیں بننا چاہئے ، انہوں نے مزید کہا کہ پیغام پاکستان کو ہ میں اپنے سلیبس کا حصہ بنانا چاہئے تاکہ ہماری نئی نسل پاکستان کے قیام کے مقصد کو اچھی طرح سمجھ سکے اور کسی ملک دشمن کے پروپگینڈہ کا شکار نا ہو ۔

علامہ قاری سجاد تنولی نے شرکاء سے پیغام پاکستان کے حوالے سے سیر حاصل خطاب کیا اور کہا کہ وطن کی سلامتی کے لئے دہشتگردی کے خاتمہ اور نظریہ پاکستان کے لئے ملک میں مل جل کر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفعیہ جاوید نے اپنے افتتاحی کلمات میں پیغام پاکستان اور نظریہ پاکستان ، برداشت ، رواداری کو اپنانے اور اس پر صحیح معنوں میں عمل پر زور دیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پیغام پاکستان کے پروگراموں کے سلسلے کا آغاز لیاری سے کر رہے ہیں اور اب کراچی سے کشمور تک یہ پیغام ہر طالب علم اور استاد تک پہنچائیں گے یہ ہمارا قومی فریضہ ہے ۔

پروگرام کے آخر میں روز ایجوکیشنل سوسائٹی کے سربراہ اور پروگرام کے میزبان انور علی بھٹی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ پروگرام میں قائم مقام ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکول افضال احمد اور اخلاق حسین سمیت دیگر اساتذہ و معززین بھی شریک تھے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین