پیر, اکتوبر 21, 2024
صفحہ اولNewsجامعہ کراچی ICCBS کے ڈونرز چند کے علاوہ تمام اساتذہ و ملازمین...

جامعہ کراچی ICCBS کے ڈونرز چند کے علاوہ تمام اساتذہ و ملازمین کیخلاف میدان میں آگئے

کراچی : جامعہ کراچی کے اندر قائم ادارے ICCBS میں طویل ترین دور گزار کر ریٹائرڈ ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کے خواب چکنا چور ہونے کے بعد ڈونرز اب اساتذہ ‛ ملازمین اور افسران کیخلاف میدان میں آ گئے ہیں ۔

جامعہ کراچی HEJ اور ICCBs سینٹر کے 149 ملازمین کو عزیز جمال اور نادرہ پنجوانی کی جانب سے لیگل نوٹسز جاری کیئے گئے ہیں ۔جامعہ کراچی کے فعال استاد اور رکن سینڈیکیٹ ڈاکٹر ریاض احمد کو بھی لیگل نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

جنھیں لیگل نوٹس جاری ہوا ہے ان میں اساتذہ، افسران اور ملازمین بھی شامل ہیں ۔ ڈونرز نے معروف موقر انگریزی روزنامہ کی رپورٹر کو بھی خبریں نہ لگانے کیلئے کیس کیا ہے جبکہ حمیرہ جہاں نامی خاتون نے FIA سائبر کرائم میں صحافی کیخلاف درخواست دی ہے جہاں رپورٹر نے پہلے سے ہی مذکورہ کیسز میں ملنے والی دھمکیوں کی رپورٹ کرا رکھی ہے ۔

لیگل نوٹس کے اجراء کا تعلق گزشتہ ماہ ایچ ای جے ریسرچ سینٹر میں ریٹائرڈ پروفیسر کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی کے خلاف ہونے والے مظاہرے سے ہے ۔

لیگل نوٹس ملنے اور ڈونرز کی تعلیمی ادارے میں بڑھتی ہوئی مداخلت کیخلاف ادارے کے اساتذہ ‛ افسران و ملازمین نے وائس چانسلر آفس کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاج کرنے والے ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر مظاہرین نے لکھا تھا کہ اقبال چوہدری کا داخلہ سینٹر میں بند کیا جائے ۔ نادرہ پنجوانی و عزیر جمال کی مداخلت بند کی جائے اور مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے ۔

حیران کن امر یہ ہے کہ ڈونرز کی بڑھتی ہوئی مداخلت کیخلاف وائس چانسلر کی جانب سے مکمل و معنی خیز خاموشی اختیار کی گئی ہے جس سے اساتذہ ‛ افسران اور ملازمین میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے

متعلقہ خبریں

1 تعليق

تبصرہ کریں

مقبول ترین