پیر, جون 24, 2024
صفحہ اولNewsڈاکٹر محمد حسان اوج کی سینڈیکیٹ اجلاس میں شرکت سے معذرت

ڈاکٹر محمد حسان اوج کی سینڈیکیٹ اجلاس میں شرکت سے معذرت

جامعہ کراچی: ڈاکٹر محمد حسان اوج کی سینڈیکیٹ اجلاس میں شرکت سے معذرت، کئی سالوں سے افسران و ملازمین کے جائز مطالبات فور حل کرنے کا مطالبہ

جامعہ کراچی میں گزشتہ روز سینڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں میڈیکل آفیسر و ممبر سینڈیکیٹ ڈاکٹر محمد حسان اوج نے شرکت سے معذرت کر لی۔

سینڈیکیٹ شروع ہونے سے قبل ڈاکٹر حسان اوج کی جانب سے چیئرمین سینڈیکیٹ کے نام ایک تحریری درخواست جمع کرائی گئی جس میں انکا کہنا تھا کہ تمام سینڈیکیٹ ممبر وآفیسر ویلفیئر ایسو سی ایشن کو مخاطب کرتا ہوں کہ ہماری DPC تعطل کا شکار ہے۔

گزشتہ سال 2022 میں ہونے والے DPC ابھی تک التوا کا شکار ہے۔ سینڈیکیٹ کے اجلاس میں جامعہ کراچی کے افسران وملازمین کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اجلاس میں شرکت کرنے سے قاصر رہے ۔ اجلاس میں اساتذہ کے مسائل کو بہت زیادہ اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے جبکہ غیر تدریسی عملے کے افسران وملازمین انتظار کر کے رسوا ہو رہے ہیں۔

آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری سید فیصل ہاشمی نے بھی جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر فائنانس سے مطالبہ کیا ہے کہ جتنے بھی جامعہ کراچی کے افسران و ملازمین ریٹائر ہو گئے ہیں ان کی مکمل پنشن جلد از جلد جاری کی جائے اور انکے واجبات کی ادائیگی کو فی الفور یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

تبصرہ کریں

مقبول ترین