کراچی : ڈاکٹر مختار احمد کو مذید ایک سال کیلئے چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن تعینات کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ڈاکٹر مختار احمد کو مذید ایک برس کیلئے چیئرمین اعلی تعلیمی کمیشن تعینات کر دیا ہے ۔
ان کی تعیناتی 30 جولائی 2024 سے کی گئی ہے ۔ وزارت تعلیم کی سمری جانے کے بعد اب تک کی تاخیر کے پیچھے مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال کا ہاتھ بتایا جاتا ہے ۔ تاہم مسلم لیگ کے ہی بعض سینئر رہنماؤں نے ڈاکٹر مختار احمد کے حوالے سے میاں شہباز شریف سے کہہ کر مذید ایک سال کیلئے انہیں ایکسٹیشن دلوائی ہے ۔
جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کی سفارش پیپلز پارٹی کے حلقوں کی جانب سے کی گئی تھی تاہم مسلم لیگ ن نے فی الوقت کسی اور کو لگانے کے بجائے ڈاکٹر مختار کو ہی ایک سال کیلئے چیئرمین مقرر کر دیا ہے ۔