کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی میں سابق سفیر ڈاکٹر جمیل احمد خان کو ڈپٹی چیئر سینٹ نامزد کر دیا گیا ۔ جمیل احمد خان کو تین سال کیلئے چانسلر/ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری سے ڈپٹی چیئر سینیٹ مقرر کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ڈپٹی چیئر سینیٹ اے کیو خلیل کی تین سالہ مدت ختم ہونے کے بعد نئے ڈپٹی چیئر سینیٹ کی تقرری کر دی گئی ہے ۔ نئے ڈپٹی چیئر سینیٹ کی منظوری باقاعدہ یونیورسٹی کے چانسلر اور صدر پاکستان آصف علی زرداری سے لی گئی ہے ۔
سابق سفارت کار جمیل احمد خان کو تین سال کیلئے ڈپٹی چیئر سینیٹ بنایا گیا ہے ۔ جس کا نوٹی فکیشن 19 اگست کو وفاقی وزارت تعلیم کے سیکشن افسر برائے یونیورسٹی شکیل محمود بٹ نے جاری کیا ہے ۔
ڈاکٹر جمیل احمد خان پاک فوج کے ریٹائرڈ کیپٹن اور سابق DIG بھی رہے ہیں ۔ جمیل احمد خان UAE میں پاکستان کے سفیر تعینات رہے ۔ لیبیا میں ہائی کمشنر تعینات رہے ۔ اقوام متحدہ میں لیبیا کینیا ‛ اومان ‛ صومالیہ ‛ بوٹوانا اور ایسٹ تیمور کے سیکورٹی ایڈوائزر رہے ۔ اس وقت آغا خان کے صدر ڈاکٹر سلیمان شہاب الدین کے ایڈوائزر تھے ۔
جس دور میں معروف فلم اسٹار سلطان راہی کا قتل ہوا اس دور میں جمیل احمد خان گجرانوالہ کے SSP تعینات تھے ۔ انہوں نے تین کتابیں بھی تصنیف کی ہیں ۔جس میں سپاہ گری سے سفارت کاری تک معروف تصنیف ہے ۔ ڈاکٹر جمیل احمد خان مبصر ہونے کی وجہ سے ذرائع ابلاغ میں نمایاں رہتے ہیں ۔ ان کی اعلی خدمات کے عوض انہیں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا ہے ۔