جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی کو HEC کی پہلی سہ ماہی گرانٹ بروقت نہ ملنے...

جامعہ کراچی کو HEC کی پہلی سہ ماہی گرانٹ بروقت نہ ملنے کا خدشہ

کراچی : اعلی تعلیمی کمیشن HEC کی جانب سے روں مالی سال کی پہلی سہ ماہی گرانٹ دینے سے انکار۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ و ملازمین کو ماہ رواں کی تنخواہیں تاخیر سے ملنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

ایچ ای سی اسلام آباد کی جانب سے جامعہ کراچی کو رواں مالی سال کی سہ ماہی گرانٹ ملنے میں تاخیر کے باعث خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جامعہ کے اساتذہ اور ملازمین کو ماہ رواں کی تنخواہ ملنے میں تاخیر ممکن ہے۔

اطلاعات کے مطابق فیڈرل HEC اور جامعہ کراچی کے درمیان ڈیجیٹل لائبریری کے واجبات کا حوالے سے معاملہ اب ایک تناذعہ کی صورت اختیار کر گیا ہے جس کے بعد وفاقی HEC نے واجبات کی ادائیگی سہ ماہی گرانٹ جاری نا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

اس حوالے سے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ ان کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اوور ملازمین کی تنخواہیں مہنگائی کے اس دور مین اپنے گھر اور اہل خانہ کی زندگی کو چلانے کا واحد ذریعہ ہیں اور ان میں ذرا سی تاخیر سے بھی گھروں کے بل اور دیگر یوٹیلیٹی اشوز کھڑے ہوجاتے ہیں جو تنخواہ دار طبقہ کے لیے کیس قیامت سے کم نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی چیزوں کا نتیجہ طلبہ کی فیسوں میں اضافہ کی صورت نکلتا ہے جو بالخصوص متوسط طبقے کی جامعہ کے طور پر ایک اور مالی بہران کا سبب بنے گا۔ انہوں نے اسے اساتذہ اور ملازمین کا معاشی قتل عام قرار دیتے ہوئے انتظامیہ اور HEC پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ ادارے ہر صورت ملازمین و اساتذہ کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو ممکن بنائیں اور جامعہ کراچی کو دی جانے والی سہ ماہی گرانٹ کو جلد از جلدا جاری کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین