کراچی : انجمن اساتذہ و غیر تدریسی عمال عبدالحق کیمپس و گلشن اقبال کیمپس کا مشترکہ ہنگامی اجلاس عبدالحق و گلشن اقبال کمپسز میں جمعرات کو منعقد ہوا ۔ اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے ہاؤس سیلنگ کی عدم ادائیگی اور ہاؤس سیلنگ سے متعلق دھمکی آمیز خط کی پر زور مذمت کی گئی۔ اجلاس میں بر وقت تنخواؤں کی ادئیگی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں جملہ ملازمین کی جانب سے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ انتظامیہ ہاؤس سیلنگ سے متعلق دھمکی آمیز خط کو فوری طورپر منسوخ کرے اور تمام ملازمین کی گزشتہ مہینوں کی ہاؤس سیلنگ کے بقایاجات فوری ادا کئے جائیں ۔
درج بالا مطالبات کی منظوری تک تمام ملازمین کسی قسم کے تدریسی و غیر تدریسی امور انجام نہیں دیں گے ۔ نیز اس احتجاج کی بنیاد پر اگر کسی ملازم کو شوکاز دیا گیا یا اس کے خلاف کارروائی کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھا دیا جائے گا۔
اجلاس میں صدر انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس ڈاکٹر سید اخلاق حسین ۔ جنرل سکڑیری انجمن اساتذہ عبدالحق کیمپس روشن علی سومرو ۔ صدر انجمن غیر تدریسی عمال گلشن اقبال کیمپس عدنان اختر سمیت دیگر رہنماؤں نے کلیدی کردار ادا کیا ۔