جمعرات, ستمبر 12, 2024
صفحہ اولNewsجامعہ کراچی ٹیچر سوسائٹی 9 ستمبر کو ایڈمن بلاک کے باہر احتجاج...

جامعہ کراچی ٹیچر سوسائٹی 9 ستمبر کو ایڈمن بلاک کے باہر احتجاج کرے گی

کراچی : کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی سیلری کی عدم ادائیگی، ریفر بیک اور بلز کے لیے پیر 9 ستمبر کو ایڈمن بلاک پر احتجاج کرے گی ۔

آج مورخہ 6 ستمبر 2024 انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس انجمن اساتذہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر کی سربراہی میں اسٹاف کلب میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں نائب صدر ڈاکٹر محمد زبیر، خازن ڈاکٹر ندا علی، جوائنٹ سیکرٹریز محمد فیصل اعوان اور ڈاکٹر معروف بن رؤف کے علاوہ ایگزیکٹو کونسل کے اراکین پروفیسر ڈاکٹر صالحہ رحمان،  ڈاکٹر نائلہ عثمان، غفران عالم، ڈاکٹر سید فیضان الحسن نقوی، ڈاکٹر انیلہ کوثر، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر ذیشان اختر، ڈاکٹر آصف رضا خان اور پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت اور راقم الحروف نے شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز فیصل اعوان کی تلاوت قران کریم سے ہوا۔ اجلاس میں صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر شاہ علی القدر نے جامعہ کے بگڑتے ہوئے مالی اور انتظامی بحران کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ اگست کی سیلری کی تاخیر کی وجوہات کے بنیادی اسباب اکاؤنٹس آفس کی نااہلی، ڈائریکٹر فائنانس کی کوتاہی، AGPR آفس کا نامناسب رویہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ کے طریقہ کار کا ہے۔

انجمن کے اراکین نے اس صورتحال کی شدید مذمت کی کہ جس کے باعث ہمارے اساتذہ سمیت جامعہ کے 3 ہزار سے ذائد ملازمین کو سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اجلاس میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طور پر انتظامیہ کو اس شدید ہوتے بحران میں برابر کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اس نااہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اسی طرح ریفر بیک کیسز کے حوالے سے صدر انجمن اساتذہ نے اپنی اور ایک اور ممبر سنڈیکیٹ کی جانب سے نوٹ کا حوالہ دیتے ہوئے شیخ الجامعہ سے ہونے والی سابقہ گفتگوں کا حوالہ دیتے ہوئے واضح طور پر بتایا کہ ریفر بیک تمام اساتذہ کا قانونی اور آئینی حق ہے اور اس پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ KUTS اپنے اساتذہ کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ ریفر بیک کیسز کے حوالے سے انجمن اساتذہ تمام ذرائع کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد اس کو ممکن بناوائے گی۔

اس پوری صورتحال میں انجمن اساتذہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بروز پیر مورخہ 9 ستمبر 2024، صبح 11 بجے، انتظامی بلاک کے سامنے جامعہ کے بڑھتے ہوئے مالی بحران جس میں 6 تاریخ گزرنے کے باوجود تنخواہوں کی عدم ادائیگی سمیت شام کے مشاہروں، ایریئرز اور امتحانات کے بلوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا جاے گا۔

انجمن اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ ملازمین جامعہ کہ تنخواہوں کی فل الفور ادائیگی کے ساتھ اس کوتاہی کا سبب بنے والے افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی انجمن اساتذہ نے انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ آئندہ ماہ سے اگر 1 تاریخ تک تنخواہوں کی ادائیگی نا کی گئی تو 2 تاریخ سے کلاسس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین