منگل, اکتوبر 1, 2024
صفحہ اولتازہ ترینطویل تنخواہ بندش کے بعد ڈاکٹر منور رشید کی نوکری سے برطرفی...

طویل تنخواہ بندش کے بعد ڈاکٹر منور رشید کی نوکری سے برطرفی کا انوکھا اقدام

کراچی : جامعہ کراچی میرین بیالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر منور رشید کی طویل تنخواہ بندش کے بعد ڈین سائنسز کی جانب سے ملازمت سے برطرفی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ جس کیخلاف اساتذہ نے احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ ڈین سائنس کی جانب سے ڈاکٹر منور رشید کی یونیورسٹی ملازمت کے خاتمے اور آفس سے بے دخلی کا لیٹر قطعاً غیر قانونی ہے، جب کہ انہیں برطرفی کا کوئی لیٹر کبھی وصول نہیں ہوا ۔ وائس چانسلر اپنے آڈر کو واپس لیں ورنہ اساتذہ اس نا انصافی کے خلاف تحریک چلائیں گے ۔

اساتذہ نے انجمن اساتذہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر منور رشید اور نصیر کے ایشو کے حوالے سے جنرل باڈی بلائیں ۔اس حوالے سے فرینڈز آف منور رشید اینڈ نصیر کراچی یونیورسٹی کا اجلاس بدھ کو اسٹاف کلب میں منعقد ہوا تھا ۔

اجلاس میں شرکاء نے ایسوسی ایٹ پروفیسر میرین بیالوجی ڈاکٹر منور رشید کو 10 ستمبر کو دیئے جانے والے ڈین فیکلٹی آف سائنس/ وائس چانسلر کے مراسلے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ یہ مراسلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور غیر قانونی اقدامات سے اساتذہ کے روزی روزگار سے نہ کھیلا جائے ۔

اجلاس میں اساتذہ کا کہنا تھا کہ میرین بیالوجی میں سیلری و ہاؤس سیلنگ و سلیکشن بورڈ و ترقیوں میں کئی کئی ماہ کی تاخیر پہلے ہی سینٹر کو مفلوج کر چکی ہے جس کے ذمہ دار وائس چانسلر ہیں اور اب اس طرح کے غیر قانونی اقدامات مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔

اجلاس کے شرکاء نے یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اس ناانصافی پر آواز اٹھائیں ۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کے ڈاکٹر منور رشید کے معاملے کے لیے کٹس کی جنرل باڈی ریکوزٹ کی جائے ۔ جس کیلئے دستخطی مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔

اس موقع پر اپلائیڈ فزکس کے نصیر اختر نے اعلان کیا کہ فرینڈز آف منور و نصیر نے گزشتہ ماہ اساتذہ سے جمع کر کے جو رقم انہیں دی تھی وہ اب یہ رقم ڈاکٹر منور کے لیے عطیہ کر رہے ہیں ۔ نصیر کے اس فیصلے کو سب نے سراہا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین