پیر, مارچ 24, 2025
صفحہ اولبلاگسندھ فپواسا کے تحت پیر اور منگل کو کلاسز کے بائیکاٹ و...

سندھ فپواسا کے تحت پیر اور منگل کو کلاسز کے بائیکاٹ و احتجاجی مظاہرے ہونگے

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کی خود مختاری کے خلاف پیش کردہ بل کہ جس کے نتیجے میں بیروکریٹ وائس چانسلر کے تقرر اور جامعات میں فیکلٹی کی نئی بھرتیوں پر پابندی اور انہیں کانٹیکٹچول کر دینے کے خدشات کا برملا اظہار وزیر اعلی کی جانب سے بھی کیا جا چکا ہے ۔ سندھ فپواسا کے فیصلے کے مطابق پیر اور منگل کو کلاسز کے بائیکاٹ کے ساتھ جامعات میں احتجاجی مظاہروں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا یے ۔

بروز پیر 27 جنوری کو دن 11:30 بجے، آرٹس لابی جامعہ کراچی میں ہونے والے مظاہرہ کیا جائے گا ۔ اس مظاہرے میں اساتذہ کے ساتھ طلبہ، غیر تدریسی عملہ اور سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن (SPLA) بھی موجود ہو گی ۔

اسی طرح 28 جنوری، بروز منگل کو کراچی پریس کلب کے باہر سندھ FAPUASA کے تحت مظاہرہ بھی ہو گا ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین