جمعرات, ستمبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے اچانک امتحانات ملتوی کر دیئے

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے اچانک امتحانات ملتوی کر دیئے

لاہور : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے جاری امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں ، یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے ۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے انٹر میڈیٹ طلباء کی موسم سرما کی تعطیلات 24 دسمبر سے شروع ہو کر 31 دسمبر کو ختم ہوں گی ۔تعلیمی عمل 2 جنوری کو دوبارہ شروع ہو گا ۔

جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ امتحانات 9 جنوری کو دوبارہ شروع ہوں گے اور نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ مقررہ وقت پر جاری کر دی جائے گی ۔

مذید پڑھیں : عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر جامعہ کراچی سینڈیکیٹ کالعدم

اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی نے اپنے تمام تدریسی شعبوں ، اداروں ، مراکز ، اسکولوں اور حلقہ کالجوں کے لیئے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔

ڈپٹی رجسٹرار (اکیڈمکس) عبدالحمید خان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات کی وجہ سے یونیورسٹی 26 دسمبر بروز پیر سے 30 دسمبر بروز جمعہ تک بند رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام تدریسی محکموں، اداروں، مراکز، اسکولوں اور حلقہ کالجوں کا انتظامی عملہ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔


متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین