جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپنجاب میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سرما کی تعطیلات کا اعلان کر...

پنجاب میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

لاہور : پنجاب حکومت نے محکمہ ہائر ایجوکیشن (ایچ ای ڈی) کے تحت چلنے والے سرکاری اور نجی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

سیکرٹری ایچ ای ڈی کی طرف سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ تعلیمی عمل 2 جنوری کو دوبارہ شروع ہو گا ۔

موسم سرما کی تعطیلات کے باوجود بی ایس پروگرام معمول کے مطابق جاری رہیں گے اور تمام امتحانات متعلقہ بورڈز اور یونیورسٹیز کے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (SED) نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ اسکول 2 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین