اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپشاور : KP حکومت نے اسکولوں میں سرما کی تعطیلات منسوخ کر...

پشاور : KP حکومت نے اسکولوں میں سرما کی تعطیلات منسوخ کر دیں

پشاور : خیبر پختون خوا حکومت نے پورے نصاب کا احاطہ کرنے کے لیئے ناکافی وقت کی وجہ سے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ESED) کی طرف سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی کے اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے کورس ورک مکمل کرنے کے لیے کام کے دن کورونا وائرس کی وبا کے بعد کافی نہیں ہیں ۔

اس لیے موسمی حالات میں کسی غیر معمولی تبدیلی کو چھوڑ کر صوبے کے سمر زون میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی ۔

خیبر پختون خوا میں موسم سرما کی تعطیلات منسوخی کا نوٹی فکیشن
خیبر پختون خوا میں موسم سرما کی تعطیلات منسوخی کا نوٹی فکیشن

علاوہ ازیں ونٹر زون کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں کمی کر دی گئی ہے اور اسکول یکم جنوری سے 15 فروری تک بند رہیں گے۔ ونٹر زون کے اسکول 16 فروری کو دوبارہ کھلیں گے ۔

نوٹیفکیشن کے اختتام پر یہ فیصلہ طلباء کے بہترین مفاد میں اور اسکولوں میں کام کے دنوں کے بڑے فرق کو دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے ۔

دوسری جانب طلبا اور والدین نے اس فیصلے کو عجیب قرار دیا ہے کیونکہ گرمیوں اور سرما کے علاقوں میں بالترتیب درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب اور نیچے گرتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین