جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینحکومت سندھ کو بلیک میل کرنے والی شبانہ بلوچ کیخلاف اعلی سطحی...

حکومت سندھ کو بلیک میل کرنے والی شبانہ بلوچ کیخلاف اعلی سطحی انکوائری شروع

کراچی : ایم پی اے جماعت اسلامی سید عبدالرشید کی جدوجہد رنگ لانے لگیں ، “وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے لیاری جنرل اسپتال پر قابض پینٹا گینگ کے خلاف کارروائی کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

تحقیقات کے لئے قائم کی جانے والی کمیٹی کا سربراہ ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ لیاقت علی بھٹی کو بنایا گیا ہے جب کہ اس کمیٹی میں عبدالحمید جمرانی اور پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے ۔

کمیٹی کو گیارہ نکات پر مکمل تحقیقات کے لئے ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں جن کی رہنمائی میں کمیٹی اپنی تحقیقات مکمل کرے گی ۔ کمیٹی حقائق سامنے لانے اور ذمے دار عناصر کی نشاندہی سات روز میں کرنے کی پابند بنائی گئی ہے ۔

1 . ایم پی اے سید عبدالرشید کیساتھ لیاری جنرل اسپتال میں بدسلوکی کرنے والوں مین ہینڈلنگ اور حبس بے جا میں رکھنے والوں کی نشاندہی کرے ۔

شبانہ بلوچ سمیت لیاری نرسنگ کالج و اسپتال میں غبن کیخلاف انکوائری کیلئے کمیٹی کا لیٹر
شبانہ بلوچ سمیت لیاری نرسنگ کالج و اسپتال میں غبن کیخلاف انکوائری کیلئے کمیٹی کا لیٹر

2 . میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاری جنرل اسپتال ڈاکٹر پیر غلام نبی شاہ گیلانی کو اسپتال کے اندر یرغمال بنانے والوں کے نام سامنے لائے ۔

3 . آکسیجن سلنڈر چوری میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جائے ۔

4 . ان ملازمین کے نام سامنے لائے جائیں جنہوں نے طاقت کی بنیاد پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاری جنرل اسپتال کے دفتر کا رکارڈ اپنے قبضے میں لیا ۔

5 . دیکھا جائے کہ اسپتال کے کچن اور غذائی اجناس میں کون غبن کر رہا ہے ؟ .

6 . اسپتال کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور گڑ بڑ کروانے میں حوا بی بی، شبانہ بلوچ اور عذیر رستم کا کیا کردار ہے ؟

7 ۔ پرنسپل شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج انجم رحمان کی لیاری جنرل اسپتال کے معاملات میں مداخلت کی تحقیقات کی جائے؟

8 ۔ تحقیقات کی جائے کہ 2020 سے اب تک ایم آر آئی، الٹرا ساؤنڈ کی فیسوں سے متعلق مکمل اور بینک اسٹیٹمنٹ کیساتھ چھان بین کی جائے ۔

9 ۔ گزشتہ ماہ او پی ڈی کے مریضوں کی لیب ٹیسٹنگ روکنے کی وجوہات کیا تھیں ؟

10 ۔ مزید کسی ممبر کو شامل کرنے کا کمیٹی کو مکمل اختیار حاصل ہے ۔

11 ۔ کمیٹی اپنی مکمل تحقیقاتی رپورٹ سات روز کے اندر جمع کروائے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین