Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsپروفیسر ارشد حسین صدیقی ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی مقرر

پروفیسر ارشد حسین صدیقی ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی مقرر

کراچی : پروفیسر ڈاکٹر قاضی ارشد صدیقی کو ایک بار ڈائریکٹر کراچی کالجز مقرر کر دیا گیا ہے ۔ وہ اس سے قبل شپ اونر کالج کے پرنسپل کے طور پر خذمات انجام دے رہے تھے ۔

چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کے حکم پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  ہے گریڈ 20 کے افسر قاضی ارشد حسین صدیقی کو گریڈ 20 کے عہدے ریجنل ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کالج کراچی ریجن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ قاضی ارشد حسین صدیقی پروفیسر آف میتھمیٹکس ہیں جو اس سے قبل شپ اونر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، کراچی کے پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔

ان کی تبادلے و تعیناتی کے بعد گریڈ 20 کے ہی عبدالرشید شیخ کو شپ اونر گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج، کراچی کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا ہے ۔ عبدالرشید شیخ پروفیسر آف کامرس (BS-20) ہیں ۔ جو اس سے قبل ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج، کراچی میں تعینات تھے ۔ یہ دونوں تعیناتیاں فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کی گئی ہیں۔

نوٹیفکیشن پر چیف سیکریٹری سندھ، آصف حیدر شاہ کے دستخط ہیں اور اسے 16 متعلقہ محکموں اور افسران کو آگاہی کے لیے ارسال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پروفیسر ارشد حسین صدیقی یکم اپریل 2019 سے 20 مئی 2019 تک ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات رہے ہیں ۔ جبکہ ایک برس قبل 29 جولائی 2024 کو ہی موجودہ DG کالجز بھی تعینات کیئے گئے تھے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین