کراچی : وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر F.1-18/2025-HEC: کے مطابق ہائیئر ایجوکیشن کمیشن (HEC) آرڈیننس 2002 کی دفعہ 8(3) کے تحت، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان (بطور کنٹرولنگ اتھارٹی) نے ندیم محبوب، سیکریٹری، وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت / رکن ہائر ایجوکیشن کمیشن کو قائم مقام چیئرمین، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اسلام آباد مقرر کر دیا ہے ۔
یہ تقرری ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ فوری طور پر تین ماہ کی مدت کے لیے یا مستقل چیئرمین کی تقرری تک کی گئی ہے ۔ کرشمہ میر سیکشن آفیسر برائے (HEC) کے دستخط سے جاری نوٹی فکیشن کی کاپی وزیراعظم کے مشیر، سیکریٹری برائے صدرِ مملکت، سیکریٹری، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایڈیشنل سیکریٹری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر (PID) سمیت 8 اداروں کو ارسال کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ کراچی کی پرائیویٹ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اور نجی یونیورسٹی پروجیکٹ کے PD سمیت کراچی یونیورسٹی کے اندر قائم ایک سینٹر کے سابق ڈائریکٹر چیئرمین HEC تعینات ہونے کیلئے اسلام آباد کے متعدد بار دورے کر چکے ہیں ۔ نجی یونیورسٹی پروجیکٹ کے PD وزیر تعلیم کے ڈرائیور کے طور پر بھی متعدد دوروں میں ساتھ رہیں ہیں ۔

