Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsمحکمہ کالجز سندھ کی ویب سائٹ بند، طلبہ و والدین کو شدید...

محکمہ کالجز سندھ کی ویب سائٹ بند، طلبہ و والدین کو شدید پریشانی

کراچی: محکمہ تعلیم کالجز سندھ کی سرکاری ویب سائٹ اچانک بند ہو گئی، جس سے ہزاروں طلبہ، طالبات اور والدین کو داخلوں، میرٹ لسٹس، وظائف اور دیگر اہم معلومات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ویب سائٹ کی بندش کی بنیادی وجہ ڈومین اور ہوسٹنگ کی سالانہ فیس کی عدم ادائیگی ہے۔ ویب سائٹ کھولنے پر واضح طور پر یہ پیغام آ رہا ہے کہ “پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے ویب سائٹ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔” ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی غفلت نہ صرف انتظامی نااہلی کو ظاہر کرتی ہے بلکہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر انحصار کرنے والے تعلیمی نظام پر بھی سوالیہ نشان چھوڑتی ہے۔

ویب سائٹ بند ہونے سے داخلوں کی معلومات، اساتذہ کی پوسٹنگ، کالج وائز ڈیٹا، نوٹیفکیشنز اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں کی تفصیلات تک رسائی رک گئی ہے۔ خاص طور پر دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اس بندش سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اس صورت حال پر ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ “یہ معاملہ میرے علم میں آ چکا ہے، بظاہر یہ تکنیکی خرابی ہے، جسے جلد از جلد درست کیا جائے گا۔”

طلبہ اور والدین نے وزیر تعلیم سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ویب سائٹ کی فوری بحالی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ایسے معاملات سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ تعلیمی نظام میں رکاوٹ نہ آئے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین