جمعرات, دسمبر 12, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپشاور : KP نے تعلیمی اداروں میں ’’رٹا‘‘ کلچر کو بدلنے کیلئے...

پشاور : KP نے تعلیمی اداروں میں ’’رٹا‘‘ کلچر کو بدلنے کیلئے نیا نظام متعارف کرا دیا

پشاور : خیبر پختون خوا کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISEs) نے روٹ لرننگ کی حوصلہ شکنی کے لیے اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم (SLO) سسٹم کے تحت کلاس 9 کے امتحانات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ KP بورڈز کی چیئرمین کمیٹی (KPBCC) کی دو روزہ اجلاس کے اختتام کے بعد سامنے آیا ہے ۔ جس میں خیبر پختون خوا کے تمام BISEs کے سربراہان نے شرکت کی تھی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کے پی بی سی سی پروفیسر ضامن گل نے کی ۔

خیبر پختون خوا بورڈز چیئرمین کمیٹی (KPBCC) کی میٹنگ نے اسٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کم (ایس ایل او ) سسٹم کے تحت سوالات تیار کرنے کے لیے 50 سبجیکٹ اسپیشل ٹیچرز (ایس ایس ٹی) کو تربیت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے ۔ ان SSTs کو ایک جامع ورک کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی ۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے خیبر پختون خوا بورڈز چیئرمین کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ضامن گل نے بتایا کہ ایس او ایل سسٹم طلباء کو حقیقی علم فراہم کرے گا ۔ KP کے BISEs نے اپنی سرکاری ویب سائٹس پر SLO سسٹم کے تحت ماڈل سوالیہ پرچے بھی اپ لوڈ کیے ہیں ۔

مذید پڑھیں : وفاق المدارس کے مسابقاتِ حفظِ قرآن کے صوبائی ابتدائی مرحلہ کے نتائج کا اعلان

اس کے علاوہ چیئرمین نے انکشاف کیا کہ سالانہ امتحانات اگلے سال اپریل یا مئی میں ہوں گے اور صوبے کے تمام بی آئی ایس ای نے نئے نظام کے تحت امتحانات کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔

ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ESED) کی طرف سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2022-23 کے لیے کورس ورک مکمل کرنے کے لیے کام کے دن کورونا وائرس کی وبا کے بعد کافی نہیں ہیں ۔

علاوہ ازیں ونٹر زون کے سرکاری اور نجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں کمی کر دی گئی ہے اور سکول یکم جنوری سے 15 فروری تک بند رہیں گے ۔ ونٹر زون کے اسکول 16 فروری کو دوبارہ کھلیں گے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین