Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsسندھ کی دو جامعات میں مُستقل وائس چانسلرز کی تقرری کر دی...

سندھ کی دو جامعات میں مُستقل وائس چانسلرز کی تقرری کر دی گئی

کراچی: حکومت سندھ نے صوبے کی دو اہم جامعات ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) اور لاڑکانہ یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے لیے مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ یہ تقرریاں چار سالہ مدت کے لیے کی گئی ہیں ۔

سیکریٹری بورڈز و جامعات سندھ، عباس بلوچ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد دونوں امیدواروں کو باضابطہ طور پر ان کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ۔

ڈاؤ یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر نازلی حسین کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے، جنہوں نے سلیکشن کمیٹی کے انٹرویو میں 74.80 نمبرز کے ساتھ اول پوزیشن حاصل کی۔ دیگر امیدواروں میں ڈاکٹر جہاں آراء حسن نے 70.33 اور ڈاکٹر سید خالد اشرفی نے 62.20 نمبر حاصل کیے، تاہم ان کی سیکیورٹی کلیئرنس مکمل نہ ہونے کے باعث ان کی تقرری ممکن نہ ہو سکی ۔

اسی طرح لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے ڈاکٹر نیک محمد شیخ کو وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے 71.83 نمبرز کے ساتھ سرفہرست رہے۔ دیگر امیدواروں میں ڈاکٹر امام الدین کھوسو (65.60 نمبر) اور ڈاکٹر سید منیر احمد شاہ (64 نمبر) شامل تھے۔

دونوں نامزد وائس چانسلرز نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ سندھ کی جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی عدم تعیناتی ایک دیرینہ مسئلہ رہی ہے، جس کے باعث تعلیمی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں درپیش تھیں۔ حالیہ تقرریاں صوبائی حکومت کی جانب سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فعال اور مؤثر بنانے کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ قرار دی جا رہی ہیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین