Sunday, November 9, 2025
صفحہ اولNewsرعنا لیاقت علی خان کالج میں فائرنگ سے 2 طالبات زخمی

رعنا لیاقت علی خان کالج میں فائرنگ سے 2 طالبات زخمی

کراچی کے رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس میں فائرنگ، دو طالبات زخمی ہیں جس کا الزام پرنسپل کے شوہر پر عائد کیا جا رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن تھانہ کے حدود میں واقع رعنا لیاقت علی خان گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس میں آج فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (KWSB) کے ایک افسر نے نیو ٹاؤن تھانے سے رابطہ کر کے اطلاع دی کہ ان کی بیٹی اور اس کی دوست کو کالج کے احاطے میں فائرنگ کے باعث چوٹیں آئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، فائرنگ مبینہ طور پر منور فاروقی نے کی، جو کالج کی پرنسپل عذرا منور فاروقی کے شوہر ہیں۔

پولیس کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب منور فاروقی پرنسپل کے سرکاری بنگلے میں موجود تھے، جو کہ کالج کی حدود میں واقع ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں، تاہم کالج کے چوکیدار نے پولیس کو اندر داخل ہونے سے روک دیا اور کہا کہ وہ صرف کالج کے اوقات میں ہی تحقیقات کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پرنسپل عذرا منور فاروقی خود اس بنگلے میں رہائش پذیر نہیں ہیں، بلکہ ان کے شوہر کالج کے اوقات میں بنگلے کا استعمال کرتے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ زخمی طالبات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

نیو ٹاؤن پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے کی تمام تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور ذمے دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین