Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsمعلومات تک رسائی نہ دینے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو شوکاز...

معلومات تک رسائی نہ دینے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو شوکاز جاری

اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل معلومات تک رسائی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ، شہری رضوان مجید کی درخواست پر عمل درآمد کیلئے پاکستان انفارمیشن کمیشن نے 30 ستمبر کو معلومات فراہم کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کو شہری رضوان مجید نے ایک درخواست لکھی کہ سابق اور موجودہ ممبران کی تعلیمی قابلیت و تجربہ کی لسٹ فراہم کی جائے جس کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل نے ان کو معلومات مہیا نہیں کیں ۔ جس کے بعد شہری نے معلومات تک رسائی کیلئے پاکستان انفارمیشن کمیشن سے رجوع کر لیا تھا ۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کی صریح خلاف ورزی کرنے والے ادارے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ شہری رضوان مجید کو معلومات فراہم کریں ، جس کے بعد بھی انہوں نے معلومات فراہم نہیں کی ، جس کے بعد 30 ستمبر کو پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کو شوکاز جاری کر دیا ہے ۔

مذید پڑھیں : اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبران کی تعلیمی قابلیت پر سوال

واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں ہر تین سال کے لئے ممبران بنائے جاتے ہیں اور ممبران کی تقرری کیلئے باقاعدہ قانون و شرائط موجود ہیں ، تاہم زیادہ تر ممبران کو سفارشی بنیادوں پر بنایا جاتا ہے اور نوازنے کیلئے بنایا جاتا ہے ۔ جب کہ بعض علمائے کرام کی تصانیف ۔ تدریس اور فتاوی کی تعداد موجودہ ممبران سے کہیں زیادہ اور ملک میں ان کا حلقہ احباب بھی وسیع ہے تاہم انہیں نظرانداز کر کے سفارشی کلچر کو فروغ دیا جاتا ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین