کراچی : قائدین تنظیمات اہلسنت پاکستان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کے دادا محدث اعظم تحریک پاکستان کے قائد اور ۱۹۴۶ء کی سنی بنارس کانفرنس کے منتظمین میں سے ہیں، جب کہ ان کے والد حاجی فضل کریم (سابق ایم این اے) نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف عملی جدوجہد کی ہیں ۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں صوفی محمد کی شریعت نہیں چلنے دیں گے اور یہاں صرف محمد عربی ﷺ کی شریعت کا نفاذ ہو گا، انہوں نے سب سے پہلے امریکہ ناطالبان ۔پاکستان پاکستان کا نعرہ لگایا، ایسے گھرانے کے چشم و چراغ پر دہشت گردی کا پرچہ اور گرفناری قابلِ مذمت ہے ۔حکومت انہیں فی الفور رہا کرے۔ ان کی گرفتاری سے یہ تاثر پختہ ہوا ہے کہ موجودہ حکومت اہل سنت کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے اور اہل سنت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مشتر کہ بیان جاری کرنے والوں میں پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری (خیبر پختونخواہ) ، سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی،سابق وفاقی وزیر پیر امین الحسنات شاہ، سابق ایم این اے و صدر جمعیت علماء پاکستان ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر(سندھ) ، سابق ایم این اے میاں جلیل احمد شرقپوری، سابق وزیر آزاد کشمیر حافظ حامد رضا سیالکوٹی ،سابق ایم پی اے پیر سید محفوظ مشہدی، سابق ایم پی اے پیر نظام الدین سیالوی ،امیر مرکزی جماعت اہل سنت پیر عبدالخالق القادری(سندھ) شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ سربراہ سنی تحریک انجینئر ثروت اعجاز قادری(کراچی) ، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت خالد سلطان قادری(بلوچستان)،صدر جمعیت علماء پاکستان (نیازی)پیر سید معصوم حسین نقوی، صدر پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی ،چیئرمین جے یو پی قاری زوار بہادر ، سیکرٹری جنرل جے یو پی سید صفدر شاہ گیلانی صاحبزادہ بلال سلیم قادری سیکرٹری جنرل سنی تحریک پاکستان(کراچی)، صدر منہاج القران علماء کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے بھی بیان جاری کیا ہے ۔
اس کے علاوہ صدر نظام مصطفیٰ پارٹی میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ، وفاق المساجد الرضویہ کے مرکزی صدر مفتی محمد مقیم خان ،صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ علامہ رضائے مصطفیٰ نقشبندی ، صدر انجمن طلباء اسلام قیوم ماگرے (بلوچستان)، سیکرٹری اطلاعات و نشریات مرکزی جماعت اہل سنت سید احسان احمد گیلانی ، چیف آرگنائزر جماعت اہل سنت پنجاب پیر معاذالمصطفیٰ قادری ، امیر فدایان ختم نبوت سید واجد گیلانی، سربراہ محافظان ختم نبوت مولانا عظم علی نعیمی، سینئر نائب صدر مصطفائی تحریک علامہ ممتاز احمد ربانی اور دیگر شریک ہیں ۔

