Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsدائود یونیورسٹی آف انجنیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں غیر قانونی بھرتی کی...

دائود یونیورسٹی آف انجنیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں غیر قانونی بھرتی کی تیاری مکمل

کراچی : وائس چانسلر ڈاکٹر سمرین عاصم حسین نے حکومت سندھ ، وزیر اعلی سندھ ، چیف سیکریٹری سندھ، چیئرمین سندھ ایجوکیشن کمیشن اور اعلیٰ عدلیہ ، ہائی کورٹ سندھ کے احکامات کی خلاف ورزی کی تیاری کر لی ہے ۔

دائود یونیورسٹی آف انجنیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر ڈاکٹر سمرین عاصم حسین نے 30 جولائی 2024 کو سیاسی دبائو کے ذریعے مستقل بھرتیاں کرنے کی اجازت لی تھی ، جس کا اشتہار 22 اگست 2024 کو شائع ہوا تھا ۔

بعد ازاں ڈاکٹر سمرین عاصم حسین نے بھرتی کر کے مارچ 2025 میں 21 گریڈ میں جوائنگ بھی دے دی ہے ۔ ادھر جس اشتہار کے خلاف سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناع جاری کیا گیا ہے۔ وہ اشتہار 2 مئی 2025 کو شائع کیا گیا تھا جس کی اجازت کسی بھی مجاز اتھارٹی سے حاصل نہیں کی گئی ہے ۔

اس حوالے سے دائود یونیورسٹی آف انجنیئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم تمام اداروں کو آگاہ کرتے ہیں کہ وی سی ڈاکٹر سمرین عاصم حسین نے بغیر اجازت کے بھرتیاں کی ہیں اور اب بھی ایسا ہی ہونے جا رہا ہے جس کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے ۔ جب کہ عدالت میں کیس زیر سماعت ہے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین