کراچی : پاکستان میں قائم معروف ایجوکیشنل کنسلٹنسی آئی آن آئیوی (Eye on Ivy) نے APAC بزنس ایوارڈز 2025 میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد کنسلٹنسی آئی آن آئیوی اُن چند منتخب اداروں میں شامل ہو گئی ہے جو ایشیا پیسیفک خطے میں اختراع اور اثر انگیزی کے حوالے سے نمایاں کام کر رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ یہ سالانہ ایوارڈ پروگرام APAC Insider منعقد کرتا ہے ۔ جو ایسی تنظیموں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو اپنے اپنے شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔
آئی آن آئیوی کی بانی شانزہ خان نے کہا ہے ہمیں اس سال کے APAC بزنس ایوارڈز میں تسلیم کیا جانا ہم اپنے لیئے اعزاز سمجھتے ہیں ۔ یہ کامیابی ہماری پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے ۔
معلوم رہے کہ شانزہ خان نے ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر آف آرٹس (پبلک پالیسی) کی ڈگری حاصل کی ۔ آئی آن آئیوی کی بنیاد انہوں نے تحقیق، نظام سازی اور منیجمنٹ کے اصولوں پر رکھی تھی ۔ اپنے قیام کے بعد سے آئی آن آئیوی تعلیمی رہنمائی کے شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتی آئی ہے ۔
شانزہ خان کو 2019 میں دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل اسکول ایوارڈز میں کیریئر گائیڈنس اسٹارٹ اپ آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا ، جو طلبہ کی صلاحیتوں کی پہچان اور کیریئر کے انتخاب میں مؤثر رہنمائی کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔
اس ادارے کی کنسلٹنسی نے مختلف اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے تاکہ طلبہ کے لیے انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جا سکیں ، جن میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال، دی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور متعدد بین الاقوامی ترقیاتی تنظیمیں شامل ہیں ۔

