Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsنجی اسکولوں میں ہر طرح کے گرم کپڑے پہننے کی اجازت

نجی اسکولوں میں ہر طرح کے گرم کپڑے پہننے کی اجازت

کراچی :ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پروفیسر رفیعہ ملاح نے صوبے کے تمام نجی طور پر چلنے والے اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرد موسم کے پیشِ نظر طلبہ کے لیے یونیفارم پالیسی میں نرمی کی کریں ۔

رافعہ ملاح نے مزید کہا کہ اسکول انتظامیہ کو چاہیئے کہ طلبہ کو مناسب گرم لباس پہننے کی مکمل اجازت دی جائے ۔ اعلامیے کے مطابق سردی کے موجودہ موسم میں طلبہ کی صحت، آرام اور تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچوں کو سوئٹر، جیکٹ، کوٹ، بلیزر، ٹوپی، موزے اور ضرورت کے مطابق کسی بھی قسم کا گرم لباس پہننے کی اجازت دیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ اس ہدایت پر ’’اصل روح‘‘ کے مطابق عمل کرے اور اس عرصے کے دوران گرم کپڑوں کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی عائد نہ کی جائے، تاکہ بچے موسمِ سرما کی شدت سے محفوظ رہ سکیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین