کراچی : اقرأ روضہ الاطفال ٹرسٹ کے زیر اہتمام اقرأ حفاظ گرلز کالج کی طالبات نے انٹر بورڈ کراچی میں پہلی دو پوزیشنز اپنے نام کر لی ۔
انٹرمیڈیٹ آرٹس سال دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے سالانہ نتائج میں اقرأ حفاظ گرلز سائنس کالج بلاک بی نارتھ ناظم آباد کی طالبات نور الحرم بنت وقار الدین رول نمبر 669770 اور خدیجہ بنت محمد شاکر لاکھانی رول نمبر 669768 نے ٹوٹل 1100 میں سے 994 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی ۔
مذید پڑھیں : وفاق المدارس کے مسابقاتِ حفظِ قرآن کے صوبائی ابتدائی مرحلہ کے نتائج کا اعلان
جب کہ دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کی عبیرہ ہدی بنت علم الہدی خان رول نمبر 669763 نے 992 نمبرز اے ون گریڈ لے کر حاصل کی ۔
واضح رہے کہ یہ تینوں طالبات حافظہ قرآن بھی ہیں اور عالمہ کا کورس بھی کر رہی ہیں ۔ اس سے قبل بھی اقرا روضتہ الاطفال کے طلبا اور طالبات نمایاں پوزیشن حاصل کرتے رہے ہیں ۔
دریں اثناء عمائدین شہر تاجر رہنماؤں اور مذہبی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اقرأ کے منتظمین اساتذہ طلبہ اور والدین کو بورڈ میں شہر کی سطح پر تین پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔