Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsگھگھر پھاٹک پر واقع مدرسہ کا طالبعلم مبینہ طور پر اغوا

گھگھر پھاٹک پر واقع مدرسہ کا طالبعلم مبینہ طور پر اغوا

کراچی : گھگھر پھاٹک پر واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا، استاد مدرسہ کے مطابق ملزمان نے طالب علم سلیم خان کی بازیابی کے لئے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے تھانہ اسٹیل ٹاؤن اور ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست جمع کروا کر دی گئی ہے۔ مدرسہ انتظامیہ کے مطابق طالب علم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا ۔

بعد ازاں 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے مدرسہ کے استاد کو سلیم خان کی وائس موصول ہوئی جس میں اس نے بتایا کہ اسے کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کر لیا ہے اور اس پر جسمانی تشدد کیا جا رہا ہے اور ملزمان نے اس کی بازیابی کے لئے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین