Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsآئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے الگ نہیں کیا...

آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے الگ نہیں کیا جائیگا : وزیر جامعات و بورڈ

کراچی : صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کو دو لخت نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ آئی سی سی بی ایس کو اسناد تقویض کرنے والا ادارہ بنانے کی تجویز ہے جو حتمی نہیں ہے ۔

صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز اسماعیل راہو نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس کے معاملہ میں جامعہ کراچی کے اساتذہ، ملازمین، ڈونرز اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ اسی لیے اس کا بل چارٹر انسپیکشن کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے تاکہ سب کو اعتماد میں لے کر ادارے کو مضبوط اورمستحکم کیا جائے گا۔

وہ جمعرات کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس سے آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح، وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کے چیرمین ڈاکٹر اکرام علی اور انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیرمین فقیر محمد لاکھو نے بھی خطاب کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین