کراچی : رپورٹ : عظمت خان ) سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تیاری کر لی گئی ہے ، غیر متعلقہ ڈگری کے حامل من پسند افراد کو بھرتیوں کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ تنقید کے بعد اشتہار کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی کی جانب سے ایک اشتہار دیا گیا ہے جس میں ڈگری مینشن نہیں کی ہے کہ کس ڈگری کے حامل بندے کو نوکری دی جائے گی ۔ جس طرح کے انوائرمنٹ کے ڈیپارٹمنٹ میں کیمسٹری کے اساتذہ موجود ہیں جن کو پروموٹ کیا جائے گا ۔
بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 21 کے پروفیسر کے لئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے سپیلائزیشن ، سوشل ڈویلپمنٹ میں گریڈ 21 کے پروفیسر کیلئے ڈویلپمنٹ اسٹڈیز اور مائیکروفنانس میں سپیشلائزیشن اور کم از کم 50 سالہ عمر کی شرط رکھی گئی ہے اور اس میں متعلقہ ڈگری کی بات نہیں کی گئی ہے ۔

کمپیوٹر سائس ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 20 کے پروفیسر کے کمپیونیکیشن نیٹ ورک یا آئی او ٹی میں سپیشلائزیشن ، آٹیفیشل انٹیلیجنس اور میتھامیٹیکل سائنسز کیلئے میتھامیٹیکل ماڈلنگ اور ڈیٹا اینالیٹکس میں سپیشلائزیشن ، بزنس ایڈمنسٹریشن میں کارپوریٹ اینڈ سوشل ریسپانسبیلیٹی اور جنرل مینجمنٹ میں سپیشلائزیشن ، میڈیا اینڈ کمیونیکیشن میں جرنلزم ، انوائرمنٹل سائنسز میں انوائرمنٹل اینڈ ہیلتھ کیمیسٹری ، انوائرمنٹل یا کیمیکل سائنسز میں سپیشلائزیشن ، ایجوکیشن میں ہیومن رائٹس ایجوکیشن میں سپیشلائزیشن ، الائیڈ اسٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں عربی اور اسلامک اسٹڈیز میں سپلائزیشن کے اساتذہ کو بھرتی کرنے کی انوکھی شرائط رکھی گئی ہیں جن کیلئے عمر کی کم از کم حد 45 سال بتائی گئی ہے ۔
لیکچرار بھرتی کرنے کیلئے بتایا گیا ہے کہ کمپیوٹر سائنس میں کمپپوٹر سائنس میں سپیشلائزیشن اور کم از کم عمر 35 سال مانگی گئی ہے ۔سافٹ ویئر انجنیئرنگ میں لیکچرار کیلئے سافٹ ویئر انجنیئرنگ میں اسپیشلائزیشن کے علاوہ کم از کم 35 سال بتائی گئی ہے ۔بھرتیوں کے خواہشمندوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ بھرتی فارم ڈائون لوڈ کر کے 2000 روپے کا پے آرڈر بھی لگائیں ۔

رولز کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے اشتہار میں صریح اور واضح غلطیاں کی گئی ہیں ، جن میں عمر کی شرط ، متعلقہ ڈگری کی شرط اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی شرائط کو بائی پاس کیا گیا ہے ۔ اسٹیچوز P-91 کیمطابق متعلقہ شعبے میں پی ایچ ڈی سے مراد ماحولیاتی سائنس میں پی ایچ ڈی بھی ماحولیات سائنسز کی ہو گی جب کہ انہوں نے کیمیکل سائنسز میں مانگی ہے ۔
تعلیم میں پی ایچ ڈی صرف تعلیم کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری چلے گی جب کہ انہوں نے اسٹیچوز کے برعکس تعلیم میں انسانی حقوق کی تعلیم میں پی ایچ ڈی مانگی ہے جو غلط ہے ۔ اور انہوں نے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر دونوں کے لئے اسپیشلائزیشن یعنی ایم فل کی ڈگری مانگی ہے جب کہ اسٹیچوز اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق پی ایچ ڈی ہونا ضروری ہے ۔

جن لوگوں کو بھرتی کرنے کی تیاری ہے ان میں عمر ، متعلقہ ڈگری اور متعلقہ تعلیمی قابلیت جیسی اہم ترین شرائط کی خلاف ورزری کی جا رہی ہے ۔ تاہم رات گئے تک یونیورسٹی نے اس اشتہار کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا تھا ۔

